مواد فوراً دِکھائیں

نوجوانوں کا سوال

مجھے یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ کیوں جانا چاہیے؟‏

مجھے یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ کیوں جانا چاہیے؟‏

 یہوواہ کے گواہ ہفتے میں دو بار اپنی عبادت‌گاہ جاتے ہیں۔ وہ عبادت کیسے کرتے ہیں اور آپ کو اُن کی عبادت‌گاہ جانے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

 یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے؟‏

 یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ پاک کلام کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور سیکھتے ہیں کہ یہ تعلیم اُن کی روزمرہ زندگی میں کام کیسے آ سکتی ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ جانے سے آپ .‏.‏.‏

  •   خدا کے بارے میں سچائی سیکھ سکتے ہیں۔‏

  •   دُنیا میں ہونے والے واقعات کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں۔‏

  •   ایک بہتر اِنسان بن سکتے ہیں۔‏

  •   اچھے دوست تلاش کر سکتے ہیں۔‏

آپ کو یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ کیوں جانا چاہیے؟‏

  وہاں دی جانے والی تعلیم سے آپ کو فائدہ ہوگا۔‏ یہوواہ کے گواہوں کی عبادتوں پر پاک کلام کے اصولوں پر بات کی جاتی ہے جن کی مدد سے آپ ”‏حکمت [‏یعنی دانش‌مندی]‏ حاصل“‏ کریں گے۔ (‏امثال 4:‏5‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ پاک کلام کی مدد سے آپ اچھے فیصلے کرنے کے قابل ہوں گے۔ پاک کلام کے ذریعے آپ کچھ اہم سوالوں کے جواب حاصل کر پائیں گے جیسے کہ .‏.‏.‏

 نیچے کچھ تقریروں کے عنوان دیے گئے ہیں جو ہفتے یا اِتوار کو ہونے والی عبادت پر کی جاتی ہیں:‏

  •   بائبل سے رہنمائی کیوں حاصل کریں؟‏

  •   مصیبت کے وقت ہم مدد کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

  •   خدا کی بادشاہت ابھی ہمارے لیے کیا کچھ کر رہی ہے؟‏

 ‏”‏میری کلاس کا ایک لڑکا ہماری ایک عبادت پر آیا۔ وہ میرے اور میرے گھر والوں کے ساتھ بیٹھا اور ہم نے اُسے اپنی بائبل اور وہ کتابیں ساتھ ساتھ دِکھائیں جن پر عبادت کے دوران بات ہو رہی تھی۔ بعد میں اُس نے مجھے بتایا کہ وہ اُن جوابوں سے بہت متاثر ہوا جو لوگ عبادت کے دوران دے رہے تھے۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ اُس کے چرچ میں اِس طرح سے تعلیم نہیں دی جاتی جس طرح سے ہماری عبادت پر دی جاتی ہے۔“‏—‏برینڈا۔‏

 کیا آپ کو معلوم ہے؟‏ یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ میں داخلہ مُفت ہے اور وہاں کبھی بھی کسی سے چندہ نہیں لیا جاتا۔‏

 وہاں آئے لوگوں سے بات‌چیت کر کے آپ کو حوصلہ ملے گا۔‏ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ مسیحیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اِس لیے بھی جمع ہونا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے وہ ”‏ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی“‏ کر پائیں گے۔ (‏عبرانیوں 10:‏24، 25‏)‏ اِس خودغرض دُنیا میں ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے سے بڑی تازگی مل سکتی ہے جو اپنی خوشی سے زیادہ خدا کی اور دوسروں کی خوشی کی پرواہ کرتے ہیں۔‏

 ‏”‏دن بھر کی مصروفیت کے بعد مَیں تھک کر چور اور اکثر مایوس ہو جاتی ہوں لیکن عبادت‌گاہ میں دوسروں سے مل کر مَیں ہمیشہ بہتر محسوس کرتی ہوں۔ جب مَیں عبادت کے بعد گھر لوٹ رہی ہوتی ہوں تو میرا موڈ بہت اچھا ہوتا ہے اور مَیں اگلے دن کی مصروفیت اور مسئلوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوتی ہوں۔“‏—‏الیسا۔‏

 کیا آپ کو معلوم ہے؟‏ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ کلیسیائیں ہیں جو 60 ہزار سے زیادہ عبادت‌گاہوں میں جمع ہوتی ہیں۔ چونکہ عبادتوں پر آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اِس لیے یہوواہ کے گواہ ہر سال تقریباً 1500 نئی عبادت‌گاہیں تعمیر کرتے ہیں۔‏ a

a یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے علاقے میں ہماری عبادت‌گاہ کہاں ہے، اِس صفحے کے آخر پر جائیں اور ”‏اِجلاس کا پتہ اور وقت ڈھونڈیں“‏ پر کلک کریں۔‏