13 اگست 2018ء
تازہ ترین
باؤلے زبان میں ”ترجمہ نئی دُنیا“ اور پولش زبان میں نظرثانی شُدہ ایڈیشن کی ریلیز
آئیوری کوسٹ کے شہر عابدجان میں 10 اگست 2018ء کو کتابِ مُقدس کا ”ترجمہ نئی دُنیا—متی سے مکاشفہ“ باؤلے زبان میں ریلیز ہوا۔ اُسی دن پولینڈ کے شہر وارسا میں ”ترجمہ نئی دُنیا“ کا نظرثانی شُدہ ایڈیشن پولش زبان میں ریلیز ہوا۔ مکمل ”ترجمہ نئی دُنیا“ یا اِس کے کچھ حصے 167 زبانوں میں دستیاب ہیں۔ اِن میں سے 14 زبانیں ایسی ہیں جن میں 2013ء کا نظرثانی شُدہ مکمل ایڈیشن دستیاب ہے۔