مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 48

سوچ سمجھ کر دوست بنائیں

سوچ سمجھ کر دوست بنائیں

اچھے دوست اچھے وقت میں ہماری خوشی بڑھاتے ہیں اور بُرے وقت میں ہمیں حوصلہ دیتے ہیں۔ لیکن بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ہر کوئی اچھا دوست نہیں ہوتا۔ تو پھر آپ اچھے دوست کیسے بنا سکتے ہیں؟ اِس حوالے سے ذرا کچھ سوالوں پر غور کریں۔‏

1.‏ آپ کے دوستوں کا آپ پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟‏

جن لوگوں کے ساتھ ہم وقت گزارتے ہیں، ہم اکثر اُن کی طرح بننا چاہتے ہیں۔ اِس کا ہمیں فائدہ بھی ہو سکتا ہے اور نقصان بھی پھر چاہے ہم اُن کے ساتھ سوشل میڈیا پر وقت گزاریں یا ویسے۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏وہ جو داناؤں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہوگا پر احمقوں کا ساتھی [‏یعنی اُن لوگوں کا ساتھی جو یہوواہ سے پیار نہیں کرتے]‏ ہلاک کِیا جائے گا۔“‏ (‏امثال 13:‏20‏)‏ جو لوگ یہوواہ سے پیار کرتے ہیں اور اُس کی عبادت کرتے ہیں، وہ اُس کے قریب رہنے اور اچھے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر ہماری قریبی دوستی ایسے لوگوں سے ہے جو کلیسیا کا حصہ نہیں ہیں تو وہ ہمیں یہوواہ سے دُور کر سکتے ہیں۔ اِسی لیے بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہم سوچ سمجھ کر دوست بنائیں۔ جب ہماری دوستی ایسے لوگوں سے ہوتی ہے جو خدا سے پیار کرتے ہیں تو ہمیں بھی فائدہ ہوتا ہے اور اُنہیں بھی۔ ہم ’‏ایک دوسرے کو تسلی دے پاتے ہیں اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا پاتے ہیں۔‘‏—‏1-‏تھسلُنیکیوں 5:‏11‏۔‏

2.‏ یہوواہ خدا کو یہ دیکھ کر کیسا لگتا ہے کہ ہماری دوستی کس قسم کے لوگوں سے ہے؟‏

یہوواہ خدا ہر کسی سے دوستی نہیں کرتا۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏سیدھی راہ پر چلنے والے لوگوں سے اُس کی گہری دوستی ہے۔“‏ (‏امثال 3:‏32‏، ترجمہ نئی دُنیا‏)‏ اگر ہم ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جو یہوواہ سے پیار نہیں کرتے تو اُسے کیسا لگے گا؟ بے‌شک اُسے بہت دُکھ ہوگا!‏ (‏یعقوب 4:‏4 کو پڑھیں۔)‏ لیکن اگر ہم بُرے لوگوں سے دُور رہتے ہیں اور یہوواہ خدا اور اُس سے پیار کرنے والوں کے قریب رہتے ہیں تو وہ خوش ہوگا اور ہم سے دوستی کرے گا۔—‏زبور 15:‏1-‏4‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

غور کریں کہ سوچ سمجھ کر دوست بنانا کیوں ضروری ہے اور آپ ایسے لوگوں سے دوستی کیسے کر سکتے ہیں جو آپ کے سچے دوست ثابت ہو سکتے ہیں۔‏

3.‏ غلط قسم کے لوگوں سے دوستی کرنے سے بچیں

جو لوگ خدا اور اُس کے معیاروں سے محبت نہیں کرتے، وہ غلط قسم کے دوست ہوتے ہیں۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • ہم انجانے میں غلط قسم کے لوگوں سے دوستی کیسے کر سکتے ہیں؟‏

پہلا کُرنتھیوں 15:‏33 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کس قسم کے لوگ آپ کے لیے بُرے ساتھی ثابت ہو سکتے ہیں اور کیوں؟‏

زبور 119:‏63 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جس شخص سے آپ دوستی کرنا چاہتے ہیں، آپ کو اُس میں کون سی باتیں دیکھنی چاہئیں؟‏

ایک خراب سیب باقی سارے سیبوں کو بھی خراب کر سکتا ہے۔ ذرا سوچیں کہ ایک بُرا دوست آپ پر کیا اثر ڈال سکتا ہے۔‏

4.‏ ایسے لوگ بھی اچھے دوست ثابت ہو سکتے ہیں جو ہم سے فرق ہوتے ہیں

بائبل میں داؤد اور یونتن کا ذکر کِیا گیا ہے جو پُرانے زمانے میں اِسرائیل میں رہتے تھے۔ اُن دونوں کی عمروں اور مرتبے میں کافی فرق تھا۔ لیکن اُن کی دوستی بڑی مثالی تھی۔ 1-‏سموئیل 18:‏1 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہ ضروری کیوں نہیں ہے کہ ہمارے دوستوں کی عمر اور مالی حیثیت ہمارے جیسی ہو؟‏

رومیوں 1:‏11، 12 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جب ایسے لوگوں کی آپس میں دوستی ہوتی ہے جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کیسے کرتے ہیں؟‏

اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ ایک نوجوان بھائی کو ایک ایسا دوست کیسے ملا جس کی عمر اور صورتحال اُس سے کافی فرق تھی۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • عقیل سکول میں جس قسم کے لوگوں سے دوستی کر رہے تھے، اُن کے ماں باپ اُس حوالے سے پریشان کیوں تھے؟‏

  • عقیل کو شروع شروع میں اپنے سکول کے دوست کیوں اچھے لگے؟‏

  • عقیل کا اکیلاپن کیسے دُور ہوا؟‏

5.‏ ہم اچھے دوست کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

جانیں کہ آپ سچے دوست کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں اور خود ایک سچے دوست کیسے بن سکتے ہیں۔ ویڈیو چلائیں‏۔‏

امثال 18:‏24 اور 27:‏17 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • سچے دوست ایک دوسرے کی مدد کیسے کرتے ہیں؟‏

  • کیا آپ کے ایسے دوست ہیں؟ اگر نہیں تو آپ ایسے دوست کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

فِلپّیوں 2:‏4 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اچھے دوست بنانے کے لیے خود بھی اچھا دوست بننا ضروری ہے۔ آپ اچھے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟‏

اچھے دوست بنانے کے لیے آپ کو خود ایک اچھا دوست بننا ہوگا۔‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏اگر ہم اِتنا سوچ سمجھ کر دوست بنائیں گے تو پھر تو کوئی بھی ہمارا دوست نہیں بنے گا۔“‏

  • آپ اِس بات کے جواب میں کیا کہیں گے؟‏

خلاصہ

جب ہم سوچ سمجھ کر دوست بناتے ہیں تو یہوواہ خدا خوش ہوتا ہے اور ہمیں فائدہ ہوتا ہے۔‏

دُہرائی

  • یہوواہ خدا کیوں چاہتا ہے کہ ہم سوچ سمجھ کر دوست بنائیں؟‏

  • ہمیں کس قسم کے لوگوں سے دوستی نہیں کرنی چاہیے؟‏

  • آپ اچھے لوگوں سے پکی دوستی کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

دیکھیں کہ اچھے دوست مشکل وقت میں ہمارے کام کیسے آ سکتے ہیں۔‏

‏”‏خاتمہ آنے سے پہلے گہرے دوست بنائیں“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ نومبر 2019ء)‏

جانیں کہ کیا آپ کو آن‌لائن دوست بنانے چاہئیں۔‏

سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں (‏12:‏4)‏

آپ‌بیتی ”‏مَیں باپ کی محبت کے لیے ترستا تھا“‏ میں پڑھیں کہ ایک شخص نے اپنے پُرانے دوستوں کو چھوڑ کر نئے دوست کیوں بنائے۔‏

‏”‏پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏