مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع کے مسیحا ہونے کا ثبوت

یسوع کے مسیحا ہونے کا ثبوت

مزید معلومات

یسوع کے مسیحا ہونے کا ثبوت

خدا کے کلام میں مسیحا کے آنے کا وعدہ کِیا گیا ہے۔‏ یہ ایک ایسا شخص ہے جو دُنیا کو نجات دلائے گا۔‏ بہت سے نبیوں نے خدا کے الہام سے مسیحا کے بارے میں پیشینگوئیاں درج کیں۔‏ ان پیشینگوئیوں کے ذریعے ہم مسیحا کی شناخت کر سکتے ہیں۔‏ ان میں مسیحا کی پیدائش،‏ زندگی اور موت کے بارے میں بہت سی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔‏ یہ تمام پیشینگوئیاں یسوع مسیح پر پوری ہوئیں۔‏ آئیں ہم چند ایسی پیشینگوئیوں پر غور کرتے ہیں جو اُس کی زندگی میں تکمیل پائی تھیں۔‏

یسعیاہ نبی کی ایک پیشینگوئی میں بتایا گیا تھا کہ مسیحا کی پیدائش بادشاہ داؤد کی نسل سے ہوگی۔‏ (‏یسعیاہ ۹:‏۷‏)‏ اور یسوع مسیح واقعی داؤد ہی کی نسل سے پیدا ہوا۔‏—‏متی ۱:‏۱،‏ ۶-‏۱۷‏۔‏

خدا کے نبی میکاہ نے پیشینگوئی کی کہ مسیحا کی پیدائش ”‏بیتؔ‌لحم افراتا“‏ نامی ایک قصبے میں ہوگی۔‏ (‏میکاہ ۵:‏۲‏)‏ یسوع کے زمانے میں اسرائیل میں بیت‌لحم نام کے دو قصبے تھے۔‏ ان میں سے ایک شہر ناصرۃ کے نزدیک شمالی اسرائیل میں واقع تھا۔‏ دوسرا،‏ جو یروشلیم کے قریب یہودیہ کے علاقے میں واقع تھا پہلے افراتا کہلاتا تھا۔‏ پیشینگوئی کے عین مطابق یسوع وہیں پیدا ہوا۔‏—‏متی ۲:‏۱‏۔‏

ایک اَور پیشینگوئی میں بتایا گیا ہے کہ خدا اپنے بیٹے یعنی مسیحا کو ”‏مصر میں سے“‏ بلائے گا۔‏ یسوع کے والدین اُسے بچپن میں مصر لے گئے۔‏ لیکن بادشاہ ہیرودیس کی موت کے بعد یسوع وہاں سے واپس لوٹ آیا۔‏ اس طرح یہ پیشینگوئی بھی پوری ہوئی۔‏—‏ہوسیع ۱۱:‏۱؛‏ متی ۲:‏۱۵‏۔‏

صفحہ ۲۰۰ کی فہرست میں ”‏پیشینگوئی“‏ کے کالم میں ایسے صحیفے دئے گئے ہیں جو مسیحا کے متعلق ہیں۔‏ ان کا مقابلہ ”‏تکمیل“‏ کے کالم میں دئے گئے صحیفوں سے کیجئے۔‏ ایسا کرنے سے خدا کے کلام پر آپ کا ایمان اَور بھی مضبوط ہو جائے گا۔‏

ان صحیفوں پر غور کرتے وقت یاد رکھیں کہ یہ پیشینگوئیاں یسوع کی پیدائش کے سینکڑوں سال پہلے پاک صحائف میں لکھی تھیں۔‏ یسوع نے کہا:‏ ”‏ضرور ہے کہ جتنی باتیں موسیٰؔ کی توریت اور نبیوں کے صحیفوں اور زبور میں میری بابت لکھی ہیں پوری ہوں۔‏“‏ (‏لوقا ۲۴:‏۴۴‏)‏ واقعی،‏ آپ پاک صحائف میں ان پیشینگوئیوں کے بارے میں پڑھ کر خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کی ہر ایک تفصیل پوری ہوئی ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۲۰۰ پر چارٹ]‏

مسیحا کے متعلق چند پیشینگوئیاں

واقعہ پیشینگوئی تکمیل

وہ یہوداہ کے قبیلے میں پیدا ہوا پیدایش ۴۹:‏۱۰ لوقا ۳:‏۲۳-‏۳۳

وہ ایک کنواری سے پیدا ہوا یسعیاہ ۷:‏۱۴ متی ۱:‏۱۸-‏۲۵

وہ داؤد بادشاہ کی نسل سے پیدا ہوا یسعیاہ ۹:‏۷ متی ۱:‏۱،‏۶-‏۱۷

یہوواہ نے اُسے اپنا بیٹا کہا زبور ۲:‏۷ متی ۳:‏۱۷

لوگ اُس پر ایمان نہ لائے یسعیاہ ۵۳:‏۱ یوحنا ۱۲:‏۳۷،‏ ۳۸

وہ گدھے پر سوار ہو کر یروشلیم آیا زکریاہ ۹:‏۹ متی ۲۱:‏۱-‏۹

اُس کے قریبی دوست نے اُسے پکڑوایا زبور ۴۱:‏۹ یوحنا ۱۳:‏۱۸،‏ ۲۱-‏۳۰

اُس کے پکڑوانے والے کو ۳۰ روپے انعام دیا گیا زکریاہ ۱۱:‏۱۲ متی ۲۶:‏۱۴-‏۱۶

اُس نے اپنے الزام لگانے والوں کو جواب نہ دیا یسعیاہ ۵۳:‏۷ متی ۲۷:‏۱۱-‏۱۴

اُسکے کپڑوں پر قُرعہ ڈالا گیا زبور ۲۲:‏۱۸ متی ۲۷:‏۳۵

سُولی پر اُسے ٹھٹھوں میں اُڑایا گیا زبور ۲۲:‏۷،‏ ۸ متی ۲۷:‏۳۹-‏۴۳

اُسکی ایک بھی ہڈی توڑی نہ گئی زبور ۳۴:‏۲۰ یوحنا ۱۹:‏۳۳،‏ ۳۶

اُسے ایک دولتمند آدمی کی قبر میں دفنایا گیا یسعیاہ ۵۳:‏۹ متی ۲۷:‏۵۷-‏۶۰

سڑنے کی نوبت تک پہنچنے سے پہلے اُسے زندہ کِیا گیا زبور ۱۶:‏۱۰ اعمال ۲:‏۲۴،‏ ۲۷

وہ خدا کے دہنے ہاتھ پر کھڑا ہو گیا زبور ۱۱۰:‏۱ اعمال ۷:‏۵۶