دل
ہم کیسے جانتے ہیں کہ جب بائبل میں لفظ ”دل“ اِستعمال ہوتا ہے تو اِس کا اِشارہ ہماری سوچ، ہمارے خیالات، احساسات، جذبات، نیت اور خوبیوں کی طرف ہوتا ہے یعنی اِس بات کی طرف کہ ہم اندر سے کیسے اِنسان ہیں؟
زبور 49:3؛ اَمثا 16:9؛ لُو 5:22؛ اعما 2:26
اِست 15:7؛ زبور 19:8 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثال:
-
لُو 9:46-48—یسوع مسیح نے اپنے رسولوں کی سوچ کو درست کِیا کیونکہ یسوع جانتے تھے کہ وہ دل ہی دل میں ایک دوسرے سے بڑا بننا چاہتے ہیں۔
-
یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم اپنے دل کی حفاظت کریں؟
1-توا 28:9؛ اَمثا 4:23؛ یرم 17:9
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 6:5-7—نوح کے زمانے میں لوگوں کے دل بُرے کام کرنے کے خیالوں سے بھرے تھے جس کی وجہ سے اُنہوں نے ظلم اور تشدد کِیا اور خدا نے اُنہیں طوفان کے ذریعے ہلاک کر دیا۔
-
1-سلا 11:1-10—بادشاہ سلیمان اپنے دل کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو گئے۔ اُنہوں نے غیرقوم کی عورتوں سے شادی کی جنہوں نے اُن کے دل کو یہوواہ سے دُور کر دیا۔
-
مر 7:18-23—یسوع مسیح نے بتایا کہ بُری خواہشوں کی شروعات دل سے ہوتی ہے اور یہ خواہشیں ہمیں یہوواہ کی نظر میں ناپاک بنا دیتی ہیں۔
-
ہم اپنے دل کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں؟
زبور 19:14؛ اَمثا 3:3-6؛ لُو 21:34؛ فِل 4:8
عز 7:8-10؛ زبور 119:11 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
اِفِس 6:14-18؛ 1-تھس 5:8—پولُس رسول نے خدا کی طرف سے ملنے والے جنگی لباس کا ذکر کرتے وقت بتایا کہ نیکی، ایمان اور محبت کی خوبیاں ہمارے مجازی دل کو محفوظ رکھتی ہیں، بالکل اُسی طرح جس طرح سینے پر لگا بکتر ایک شخص کے دل کو محفوظ رکھتا ہے۔
-
ہمیں کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ ہمارے مجازی دل میں کوئی مسئلہ ہے یا نہیں؟
اَمثا 6:12-14 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-توا 25:1، 2، 17-27—بادشاہ امصیاہ نے کچھ وقت تک وہ کام کیے جو خدا کی نظر میں اچھے تھے۔ لیکن اُنہوں نے ایسا پورے دل سے نہیں کِیا۔ بعد میں وہ مغرور بن گئے اور اُنہوں نے یہوواہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے اُنہیں بُرے نتیجے بھگتنے پڑے۔
-
متی 7:17-20—یسوع مسیح نے بتایا کہ جس طرح ایک بُرے درخت میں بُرے پھل لگتے ہیں اُسی طرح جس شخص کا دل بُرا ہوتا ہے، وہ بُرے کام کرتا ہے۔
-
ہمارا دل اچھا کیوں ہونا چاہیے اور ہم اپنے اندر ایک اچھا دل کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟
اَمثا 10:8؛ 15:28؛ لُو 6:45
زبور 119:97، 104؛ روم 12:9-16؛ 1-تیم 1:5 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-سلا 20:1-6—بادشاہ حِزقیاہ یہوواہ کے وفادار رہے اور اُنہوں نے پورے دل سے اُس کی عبادت کی۔ اِس لیے جب وہ بیمار ہوئے اور اُنہیں پتہ چلا کہ وہ مرنے والے ہیں تو اُنہوں نے یہوواہ سے مدد کے لیے دُعا کی۔
-
متی 21:28-32—یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے واضح کِیا کہ ایک شخص کی باتوں سے زیادہ اُس کے کاموں سے پتہ چلتا ہے کہ اُس کا دل کیسا ہے۔
-
ہمیں یہ جان کر تسلی کیوں ملتی ہے کہ یہوواہ ہمارے دلوں کو پرکھتا ہے؟
1-توا 28:9؛ یرم 17:10
1-سمو 2:3 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سمو 16:1-13—سموئیل نبی نے سیکھا کہ یہوواہ کی نظر میں یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ایک شخص کیسا دِکھتا ہے بلکہ وہ اِس بات کو اہم سمجھتا ہے کہ اُس شخص کا دل کیسا ہے۔
-
2-توا 6:28-31—بادشاہ سلیمان نے یہوواہ کی ہیکل کو اُس کے لیے مخصوص کرتے وقت جو دُعا کی، اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ ہمارے دل میں چھپے احساسات کو سمجھتا ہے اور ہماری فکر کرتا ہے۔
-