نکتہ 16
حوصلہافزا اور مثبت باتیں کہیں
ایوب 16:5
خلاصہ: ایسی باتوں پر توجہ دِلائیں جن سے کسی صورتحال میں بہتری آئے اور سامعین کو کچھ کرنے کی ترغیب ملے۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
-
اپنے سامعین کے بارے میں مثبت سوچ اپنائیں۔ اِس بات پر بھروسا رکھیں کہ آپ کے ہمایمان یہوواہ خدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ اگر اُن کی اِصلاح کرنے کی بھی ضرورت ہو تو پہلے خلوصِدل سے اُنہیں داد دیں۔
-
حد سے زیادہ منفی باتیں نہ کہیں۔ کسی موضوع کے منفی پہلوؤں کو صرف اُس حد تک اُجاگر کریں جس حد تک فائدہمند ہو۔ پورے حصے یا پیشکش کے دوران آپ کا لہجہ اور انداز مثبت ہونا چاہیے۔
-
خدا کے کلام کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں۔ اِس بات پر توجہ دِلائیں کہ یہوواہ خدا نے اِنسانوں کے لیے کیا کِیا ہے، کیا کر رہا ہے اور کیا کرے گا۔ اپنے سامعین کو اُمید اور حوصلہ دیں۔