مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

دوسرے حصے کا تعارف

دوسرے حصے کا تعارف

یہوواہ نے پُرانے زمانے کے لوگوں کو تباہ کرنے کے لیے طوفان کیوں بھیجا؟ جب یہوواہ نے اِنسانوں کو بنایا تو اِس کے کچھ ہی وقت بعد اچھائی اور بُرائی کے بیچ جنگ شروع ہو گئی۔ کچھ لوگوں نے جان بُوجھ کر بُرے کام کیے جیسے کہ آدم، حوّا اور اُن کے بیٹے قائن نے۔ اور کچھ لوگوں نے اچھے کام کیے جیسے کہ ہابل اور نوح نے۔ زیادہ‌تر لوگ تو اِتنے بُرے کام کر رہے تھے کہ یہوواہ نے اُنہیں ختم کر دیا۔ اِس حصے میں ہم سیکھیں گے کہ یہوواہ دیکھتا ہے کہ کیا ہم اچھے کام کرنے کا فیصلہ لیتے ہیں یا بُرے کام کرنے کا اور وہ اچھائی اور بُرائی کی جنگ میں بُرائی کو کبھی نہیں جیتنے دیتا۔‏

اِس حصے میں

سبق نمبر 3

آدم اور حوّا نے خدا کی بات نہیں مانی

باغِ‌عدن کے ایک درخت کی خاص بات کیا تھی؟ حوّا نے اُس درخت کا پھل کیوں کھایا؟‏

سبق نمبر 4

غصہ قتل کی وجہ بنا

خدا ہابل کی قربانی سے خوش ہوا لیکن قائن کی قربانی سے نہیں۔ جب قائن کو یہ پتہ چلا تو وہ بہت غصے میں آ گیا اور اُس نے ایک بہت بُرا کام کِیا۔‏

سبق نمبر 5

نوح کی کشتی

جب بُرے فرشتوں نے زمین پر عورتوں سے شادی کی تو اُن کے بیٹے پیدا ہوئے جو کہ بہت طاقت‌ور اور ظالم تھے۔ ہر جگہ ظلم پھیلا ہوا تھا۔ لیکن نوح سب سے فرق تھے۔ وہ یہوواہ سے پیار کرتے تھے اور اُس کی بات مانتے تھے۔‏

سبق نمبر 6

آٹھ لوگ زندہ بچ گئے

طوفان کی وجہ سے 40 دن اور 40 رات بارش ہوتی رہی۔ نوح اور اُن کے گھر والے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک کشتی میں رہے۔ پھر وہ کشتی سے باہر گئے۔‏