گیت نمبر 92
یہ گھر ہے تیرے نام
(1-تواریخ 29:16)
-
1. یہوواہ، ہمارا اعزاز تھا
کہ یہ گھر ہم کریں تعمیر
آج کرتے ہیں نذر اِس گھر کو
کہ یہ بنے تیری جاگیر
پر کیا ہے ہماری حیثیت
کہ تجھے یہ گھر پیش کریں؟
ہر چیز تو ہے تیری ملکیت
بس دیتے ہیں واپس تجھے
یہوواہ، اِس عمارت کو
ہم کرتے ہیں تیرے نام
اِسے قبول کر تُو، اَے باپ
بڑا خاص ہے یہ مقام
-
2. یہ گھر گُونجے تیری تعریف سے
عبادت ہو تیری یہاں
اُن لوگوں سے بھر جائے یہ گھر
جو مانتے ہیں تیرے فرماں
اِس گھر کی ہم دیکھ بھال کریں گے
اور رکھیں گے اِس کا خیال
دُعا ہے کہ اِس گھر سے ملے
ہمارے پیغام کو جلال
یہوواہ، اِس عمارت کو
ہم کرتے ہیں تیرے نام
اِسے قبول کر تُو، اَے باپ
بڑا خاص ہے یہ مقام
(1-سلا 8:18، 27؛ 1-توا 29:11-14؛ اعما 20:24 کو بھی دیکھیں۔)