گیت نمبر 64
فصل کی کٹائی
(متی 13:1-23)
-
1. اب فصل ہے پک چُکی کھیت میں
ہے زوروں پر اِس کی کٹائی
ہم خوشی سے اِس میں شریک ہیں
سکھاتے ہیں سب کو سچائی
ہمارے عزیز مالک یسوع
اِس کام کی پیشوائی کرتے ہیں
اعزاز کی بات ہے کہ ہم لوگوں کو
خوش خبری سنا سکتے ہیں
-
2. خدا کے ساتھ کام کرتے ہیں ہم
اِس دُنیا کے آخری دَور میں
خدا اور پڑوسی سے ہم کو
محبت ہے دل و جان سے
اِس دُنیا کا خاتمہ نزدیک ہے
اور وقت باقی ہے بہت کم
سو آئیں اب جوش و خروش کے ساتھ
مُنادی کا کام کریں ہم
(متی 24:13؛ 1-کُر 3:9؛ 2-تیم 4:2 کو بھی دیکھیں۔)