گیت نمبر 41
سُن میری دُعا
(زبور 54)
-
1. سُن یہ دُعا، اَے میرے خدا
تیرے پاک نام کی حمد ہو سدا
کر رحم تُو، ہوں بندہ تیرا
اَے باپ آسمانی، سُن یہ دُعا
-
2. زندگی ہے اِک نعمت تیری
کرتا ہے تُو روز مدد میری
کرتا ہوں مَیں لاکھ شکر تیرا
اَے باپ، قبول کر میری دُعا
-
3. نیکی کی راہ پہ مجھ کو چلا
دانشمند دل بھی عطا فرما
اور مشکلات میں ساتھ دے میرا
اَے باپ یہوواہ، سُن یہ دُعا
(خر 22:27؛ زبور 106:4؛ یعقو 5:11 کو بھی دیکھیں۔)