گیت نمبر 20
ایک بیشقیمت تحفہ
(1-یوحنا 4:9)
-
1. عظیم باپ یہوواہ
یہ تیری رحمت ہے
دی تُو نے قربانی
اپنے بیٹے کی
سو ہم نے زندگی
ہے تیرے نام کر لی
ہم ساری دُنیا میں
کریں تعریف تیری
بیشقیمت تحفہ ہے
جو تُو نے دیا ہے
احسان ہم مانیں تیرا
کریں تمجید تیری سدا
-
2. محبت اور شفقت
نچھاور تُو نے کی
تُو ہم کو ہے لایا
اپنی قُربت میں
پر تُو نے فدیے کا
جو اِنتظام کِیا
وہ اعلیٰ نعمت ہے
عنایت تیری ہے
بیشقیمت تحفہ ہے
جو تُو نے دیا ہے
احسان ہم مانیں تیرا
کریں تمجید تیری سدا
یہوواہ، ہے تیری محبت بےمثال
ہم کریں ہمیشہ شکر تیرا، اَے خدا
(یوح 3:16؛ 15:13 کو بھی دیکھیں۔)