یہوواہ کے دوست بنیں​—‏مشقیں

یہ کچھ مشقیں ہیں جو آپ اپنے بچوں کے ساتھ مل کے کر سکتے ہیں۔‏

چیزیں سمیٹنے میں راجو کی مدد کریں

اِس مشق کو ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کریں اور پانچ کھلونے ڈھونڈنے میں راجو کی مدد کریں جنہیں اُسے سمیٹ کر رکھنا ہے۔‏

راجو کون سی کتاب پڑھ رہا ہے؟‏

ویڈیو ”‏چوری کرنا غلط ہے“‏ دیکھیں۔ پھر اِس مشق کو پرنٹ کریں اور اِس میں رنگ بھریں۔‏

اپنا مُنادی کا بیگ تیار کریں

آپ کو مُنادی کے لیے کون کون سی چیزیں چاہئیں؟ اِس مشق کی مدد سے آپ اپنا مُنادی کا بیگ تیار کر سکتے ہیں۔‏

مُنادی کے لیے تیار ہوں

کیا آپ تصویروں کی مدد سے بتا سکتے ہیں کہ راجو اور سونیا کو کون سے کپڑے پہننے ہیں؟‏

جانوروں کو یہوواہ نے بنایا ہے

اِس مشق کو ڈاؤن لوڈ کریں، تصویر میں رنگ بھریں اور ویڈیو ”‏یہوواہ .‏.‏.‏ نے سب چیزیں بنائی ہیں“‏ دیکھیں۔ اِس ویڈیو سے آپ کو پتہ چلے گا کہ یہوواہ نے سب سے پہلے کون سے جانوروں کو بنایا۔‏

یوحنا 3:‏16 کو زبانی یاد کریں

دیکھیں کہ آپ یوحنا 3:‏16 سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔ پھر جب آپ مُنادی میں جائیں تو لوگوں کو بتائیں کہ آپ نے اِس آیت سے کیا سیکھا ہے۔‏

راجو کی کار بنائیں

اِس مشق کو پرنٹ کریں، تصویر کے حصوں کو جوڑیں اور راجو کی کار بنائیں۔‏

زبور 83:‏18 کو زبانی یاد کریں

یہوواہ ”‏تمام زمین پر بلندوبالا“‏ کیوں ہے؟‏

اگر کوئی آپ سے معافی مانگے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟‏

ویڈیو ”‏دل سے معاف کریں“‏ دیکھیں، پھر اِس مشق کو پرنٹ کریں اور اُس تصویر میں رنگ بھریں جس میں دوسروں کو معاف کرنے کا سبق پایا جاتا ہے۔‏

زبور 133:‏1 کو زبانی یاد کریں

جب ہم اِجلاسوں میں جاتے ہیں تو یہوواہ ہمیں برکت دیتا ہے اور ہم میں اِتحاد پیدا ہوتا ہے۔‏

آپ کے لیے بُک مارکس

اِن بُک مارکس سے اپنی کتابوں میں نشانی لگائیں۔‏

فرق بتائیں:‏ اِجتماع کے لیے مشق

دونوں تصویروں میں فرق بتائیں۔ آپ اِجلاسوں میں دھیان سے کیسے سُن سکتے ہیں؟‏

آپ بہادر کیسے بن سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا نے ایک چھوٹی عبرانی لڑکی کو بہادر بنایا۔ وہ آپ کو بھی بہادر بنائے گا۔‏

اِجلاس کے لیے جواب کیسے تیار کریں؟‏

راجو جواب کو یاد رکھنے کے لیے کیا کرتا ہے؟‏

کُل وقتی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھیں

کیا آپ کسی ایسے بھائی یا بہن کے ساتھ مل کر مُنادی کر سکتے ہیں جو کُل وقتی خدمت کر رہا ہے؟‏

آپ کو اِجلاسوں میں دھیان سے کیوں سننا چاہیے؟‏

آیتوں کو تصویروں کے ساتھ ملائیں۔ آپ یسوع مسیح کی طرح یہوواہ خدا کے بارے میں کیسے سیکھ سکتے ہیں؟‏

آج آپ کس بارے میں دُعا کریں گے؟‏

آپ جن باتوں کے بارے میں دُعا کرنا چاہتے ہیں، اُنہیں لکھیں یا تصویر کی شکل میں بیان کریں۔‏

اپنے ضمیر کو ٹیسٹ کریں

والدین اپنے بچوں کی حفاظت کرنے اور اُنہیں بُرے لوگوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

کیا آپ یہوواہ کے گھر کا احترام کرتے ہیں؟‏

کن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ جب آپ اِجلاسوں میں جاتے ہیں تو آپ کو احترام ظاہر کرنا چاہیے؟‏

کُھلے دل سے یہوواہ کو دیں

آپ کن طریقوں سے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ فراخ‌دل ہیں؟‏

سچ بولنا پُل بنانے کی طرح ہے

کسی سے دوستی کرنے کے لیے سچ بولنا کیوں ضروری ہوتا ہے؟‏

آپ صبر سے کام کیسے لے سکتے ہیں؟‏

کیا آپ کچھ ایسی باتوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جن میں آپ صبر سے کام لے سکتے ہیں؟‏

شادی کا بندوبست یہوواہ کی طرف سے ہے

دیکھیں کہ پاک کلام میں کن شادی شُدہ جوڑوں کا ذکر کِیا گیا ہے۔‏

یہوواہ کا نام

بائبل میں یہوواہ کا نام کتنی بار آیا ہے؟‏

یہوواہ نے بہت پیاری چیزیں بنائی ہیں

دیکھیں کہ تصویر میں آپ یہوواہ کی بنائی ہوئی کون کون سی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔‏

ہر طرح کے لوگوں کو بائبل کا پیغام سنائیں

ہمیں کن لوگوں کو مُنادی کرنی چاہیے؟‏

سچے دوست بنائیں

بڑی عمر کے بہن بھائیوں سے دوستی کرنا اچھی بات کیوں ہے؟‏

دوسروں کے کام آئیں

دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں سکھانے کے حوالے سے ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ اِس سلسلے میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

فدیہ

یسوع مسیح نے ہمارے لیے فدیہ کیوں ادا کِیا؟‏

یہوواہ سے تربیت پائیں

خدا آپ کو مضبوط بنا سکتا ہے اور طاقت بخش سکتا ہے۔‏

سچائی کو دل سے اپنائیں

آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ سچائی کو دل سے اپنا سکیں؟‏

خود کو فردوس میں دیکھیں

آپ کو سب سے زیادہ کس بات کا اِنتظار ہے؟‏

نااِنصافیوں کے باوجود ثابت‌قدم رہیں

جب لوگ ہمارے ساتھ بُرا سلوک کرتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

خاکسار بنیں

بائبل کے مختلف کرداروں سے خاکساری کے بارے میں سیکھیں۔‏

یہوواہ ہمارا باپ ہے

یہوواہ چاہتا ہے کہ ہم اُسے اپنا باپ سمجھیں۔‏

خدا اِسے بڑھاتا ہے

آئیں جانیں کہ کیسے ایک شخص کے دل میں سچائی کے لیے محبت بڑھتی ہے۔‏