آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟
سچی اور ایمان کو مضبوط کرنے والی خبریں
1 دسمبر 2021ء
یہوواہ کے گواہوں کو اپنے ہمایمانوں کی بہت فکر ہوتی ہے۔ (1-پطرس 2:17) ہم میں سے بہت سے بہن بھائی ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا بہن ٹانس کرتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا: ”مجھے یہ جاننا اچھا لگتا ہے کہ پوری دُنیا میں میرے ہمایمان کن حالات سے گزر رہے ہیں۔“ لیکن بہن ٹانس اور لاکھوں دوسرے یہوواہ کے گواہ اپنے ہمایمانوں کی خبر کیسے رکھ پاتے ہیں؟ 2013ء سے ہماری ویبسائٹ jw.org میں خبروں والے حصے میں اِس بارے میں بتایا جا رہا ہے۔
خبروں والے حصے میں یہوواہ کے گواہوں سے تعلق رکھنے والی قابلِ بھروسا خبریں دی جاتی ہیں۔ اِس میں بائبل کی ریلیز، اِمدادی کاموں، تعمیر کے کاموں اور دوسری اہم باتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اِس میں اُن بہن بھائیوں کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے جو اپنے ایمان کی وجہ سے قید میں ہیں۔ اِس کے علاوہ مُنادی کی خاص مہموں اور یادگاری تقریب کے حوالے سے ایسے تجربے بھی بتائے جاتے ہیں جن سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے۔ لیکن اِن موضوعات پر کون تحقیق کرتا ہے اور اِن کے بارے خبریں کیسے تیار کی جاتی ہیں؟
خبریں کیسے تیار کی جاتی ہیں؟
خبروں والے حصے پر عوامی معلومات کا شعبہ کام کرتا ہے۔ یہ شعبہ ہمارے مرکزی دفتر میں ہے اور یہ گورننگ باڈی کی منتظمین کی کمیٹی کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ عوامی معلومات کے شعبے میں 100 سے زیادہ بہن بھائی ہیں اور اِن میں سے زیادہتر اپنے گھروں سے کام کرتے ہیں۔ اِن میں سے کچھ بہن بھائی مضمون لکھتے ہیں، کچھ تحقیق کرتے ہیں، کچھ تصویریں بناتے ہیں اور کچھ ترجمہ کرتے ہیں۔ اِن میں سے کچھ بہن بھائیوں کا کام سرکاری افسروں، پروفیسروں اور میڈیا کو معلومات دینا ہے۔ اِس شعبے کی مدد کرنے کے لیے پوری دُنیا میں ہماری برانچوں میں 80 سے زیادہ عوامی معلومات کی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔
کوئی بھی خبر تیار کرنے کے لیے عوامی معلومات کا شعبہ، عوامی معلومات کی کمیٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ جب بھائی یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ فلاں خبر کے بارے میں بہن بھائیوں کو پتہ ہونا چاہیے تو وہ اُس بارے میں تحقیق کرتے ہیں اور صحیح صحیح معلومات اِکٹھی کرتے ہیں۔ اِس کے لیے وہ کبھی کبھی ماہرین سے بات کرتے ہیں یا اُن کا اِنٹرویو لیتے ہیں۔ حقائق جمع کر لینے کے بعد اُس خبر پر مضمون لکھا جاتا ہے، اِس کی ترمیم کی جاتی ہے، اِسے پھر سے پڑھا جاتا ہے، اِس میں تصویریں شامل کی جاتی ہیں اور پھر اِسے شائع کرنے کی اِجازت لینے کے لیے منتظمین کی کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے۔
شکرگزاری کے اِظہارات
ہمارے بہن بھائی خبروں والے حصے کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ فلپائن میں رہنے والی بہن جس کا نام شیرل ہے، کہتی ہیں: ”مجھے ہر صبح یہوواہ خدا کی تنظیم اور اُس کے بندوں کے بارے میں خبریں پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔“
بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے کہ جو خبریں jw.org پر دی جاتی ہیں اور جو خبریں میڈیا دیتا ہے، اُن میں بہت فرق ہوتا ہے۔ قازقستان میں رہنے والی بہن تاتیانہ نے کہا: ”مَیں اِس بات کے لیے بہت شکرگزار ہوں کہ jw.org پر جو خبریں دی جاتی ہیں، وہ سچی ہوتی ہیں اور مَیں اُن پر بھروسا کر سکتی ہوں۔ “ میکسیکو میں رہنے والی بہن آلما نے کہا: ”میڈیا جو خبریں دیتا ہے، اُسے پڑھ کر اِنسان پریشان ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہماری ویبسائٹ پر جو خبریں ہوتی ہیں، اُن سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے۔“
ہماری ویب سائٹ پر جو خبریں دی جاتی ہیں، اُن پر نہ صرف ہم بھروسا کر سکتے ہیں بلکہ اُن سے ہمارا ایمان بھی مضبوط ہوتا ہے۔ کینیا میں رہنے والے بھائی برنارڈ نے کہا: ”خبروں والے حصے کی وجہ سے اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ دُنیا بھر میں میرے بہن بھائی میرے خاندان کی طرح ہیں پھر چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں۔ اب مَیں دُعا کرتے وقت اُن کے نام کا اور اُس پریشانی کا ذکر کر سکتا ہوں جس سے وہ گزر رہے ہیں۔“ کینیا سے ہی ایک اَور بہن جس کا نام بائےبرن ہے، کہتی ہیں: ”جب بھی مَیں کوئی ایسا مضمون پڑھتی ہوں جس میں بتایا جاتا ہے کہ کسی فرق زبان میں بائبل ریلیز ہوئی ہے تو مَیں خوشی سے بھر جاتی ہوں۔ اِن مضامین سے مَیں یہ یاد رکھ پاتی ہوں کہ یہوواہ خدا کسی کا طرفدار نہیں ہے۔“
ہمیں ایسے بہن بھائیوں کے بارے میں خبریں پڑھ کر بہت حوصلہ ملتا ہے جنہیں اذیت دی جا رہی ہے۔ کینیا میں رہنے والی بہن جیکلن نے کہا: ”اِن بہن بھائیوں کی دلیری کو دیکھ کر میرا ایمان بہت مضبوط ہوا ہے۔ مَیں ہمیشہ اِس بات پر غور کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ کس چیز نے خدا کا وفادار رہنے میں اُن کی مدد کی۔ مَیں نے دیکھا ہے کہ سادہ سے کام جیسے کہ دُعا کرنا، بائبل پڑھنا اور گیت گانا کتنا اہم ہے کیونکہ اِنہی کاموں کی وجہ سے یہ بہن بھائی اپنے ایمان کو مضبوط رکھ پائے۔“
ذرا کوسٹا ریکا سے بیایٹریس نام کی ایک بہن کے بیان پر غور کریں۔ وہ اُن مضامین کی بہت قدر کرتی ہیں جو خبروں والے حصے میں قدرتی آفتوں کے بارے میں ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا: ”خبروں والے حصے سے مَیں یہ دیکھ پائی ہوں کہ ہماری تنظیم کتنی جلدی اور کتنے پیار اور اچھے طریقے سے ضرورتمند بہن بھائیوں کی مدد کرتی ہے۔ اِس سے مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ تنظیم واقعی یہوواہ کی تنظیم ہے۔“
یہ کتنی خوشی کی بات ہے کہ ہمیں دُنیا بھر میں اپنے بہن بھائیوں کے بارے میں تازہترین خبریں ملتی رہتی ہیں! یہ سب کچھ آپ کے عطیات کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے جنہیں آپ donate.jw.org پر بتائے گئے طریقوں کے مطابق دیتے ہیں۔ ہم آپ کے اِن عطیات کے لیے دل سے شکرگزار ہیں۔