پاک کلام کے متعلق سوالوجواب
یسوع مسیح دوبارہ کیوں آئیں گے؟
سن 33ء میں یسوع مسیح نے آسمان پر جانے سے پہلے وعدہ کِیا کہ وہ دوبارہ آئیں گے۔ اُنہوں نے خود کو ایک ایسے امیر آدمی سے تشبیہ دی جو ایک لمبے عرصے کے لئے کسی دُوردراز ملک چلا گیا اور پھر بادشاہ بن کر واپس آیا۔ یسوع مسیح اِس لئے دوبارہ آئیں گے تاکہ وہ زمین پر ایک اچھی حکومت قائم کریں۔—لوقا 19:11، 12 کو پڑھیں۔
یسوع مسیح زمین پر ایک اچھی حکومت قائم کریں گے۔
یسوع مسیح کس طرح کے جسم کے ساتھ واپس آئیں گے؟ خدا نے یسوع مسیح کو روحانی جسم کے ساتھ مُردوں میں سے زندہ کِیا۔ (1-پطرس 3:18) پھر یسوع مسیح آسمان پر چلے گئے اور خدا کے دہنے ہاتھ بیٹھ گئے۔ (زبور 110:1) اِس کے کافی عرصے بعد یسوع مسیح کو ”قدیمالایّام“ یہوواہ خدا کے حضور لایا گیا جس نے یسوع مسیح کو اِنسانوں پر حکومت کرنے کا اِختیار بخشا۔ لہٰذا یسوع مسیح اِنسان کے طور پر نہیں بلکہ ایک بادشاہ کے طور پر روحانی جسم کے ساتھ آئیں گے اور اِس وجہ سے اِنسان اُنہیں دیکھ نہیں سکیں گے۔—دانیایل 7:13، 14 کو پڑھیں۔
جب یسوع مسیح آئیں گے تو وہ کیا کریں گے؟
جب یسوع مسیح فرشتوں کے ساتھ آئیں گے تو وہ اِنسانوں کا اِنصاف کریں گے۔ وہ بُرے لوگوں کو ختم کر دیں گے اور اُن لوگوں کو ہمیشہ کی زندگی دیں گے جو اُنہیں بادشاہ کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔—متی 25:31-33؛ زبور 37:9-11 کو پڑھیں۔
یسوع مسیح اپنی حکومت میں پوری زمین کو فردوس بنا دیں گے۔ وہ مُردوں کو زندہ کریں گے تاکہ وہ سب زمین پر فردوس میں ہنسیخوشی رہ سکیں۔—زبور 37:29؛ یوحنا 5:28 کو پڑھیں۔