مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح کا پیغام اور آپ

یسوع مسیح کا پیغام اور آپ

یسوع مسیح کا پیغام اور آپ

‏”‏مَیں اِس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔‏“‏—‏یوحنا ۱۰:‏۱۰‏۔‏

یسوع مسیح زمین پر خدمت کرنے آیا تھا۔‏ اُس نے لوگوں کو سچے خدا یہوواہ اور اُس کی مرضی کے متعلق اہم پیغام دیا۔‏ اِس پیغام کو قبول کرنے والے لاکھوں سچے مسیحیوں کی زندگی اِس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ آپ بھی اِس پیغام پر عمل کرنے سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔‏ * یسوع مسیح نے اپنے پیغام میں خاص طور پر اِس حقیقت کو اُجاگر کِیا کہ وہ ہماری خاطر اپنی جان قربان کرے گا۔‏ لہٰذا،‏ اُس کا پیغام قبول کرنا ہمیں ابدی زندگی دے سکتا ہے۔‏

خدا اور مسیح کی طرف سے بخشش:‏ یسوع مسیح کو معلوم تھا کہ اُس کے دُشمن اُسے دردناک موت ماریں گے۔‏ (‏متی ۲۰:‏۱۷-‏۱۹‏)‏ تاہم،‏ اُس نے یہوواہ خدا کے بارے میں کہا کہ ”‏خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔‏“‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ پھر اُس نے اپنے حق میں کہا کہ وہ ”‏اپنی جان بہتیروں کے بدلے فدیہ میں دے“‏ گا۔‏ (‏متی ۲۰:‏۲۸‏)‏ ذرا غور کریں کہ یہاں یسوع مسیح نے یہ نہیں کہا کہ اُس کی جان لی جائے گی بلکہ اُس نے کہا کہ وہ اپنی جان دے گا۔‏

انسانوں کے لئے بےپناہ محبت کی بِنا پر یہوواہ خدا نے اُنہیں گُناہ اور موت سے بچانے کا بندوبست کِیا۔‏ لہٰذا،‏ خدا نے اپنے اِکلوتے بیٹے کو زمین پر اپنی جان قربان کرنے کے لئے بھیجا۔‏ یسوع مسیح نے بھی خوشی سے ہمارے لئے اپنی بےعیب جان قربان کر دی۔‏ خدا کی طرف سے مسیح کی قربانی کا بندوبست واقعی ایک بیش‌قیمت تحفہ ہے جو ہمارے لئے ہمیشہ کی زندگی کا باعث بنتا ہے۔‏ *

آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏ کیا آپ کی نظر میں فدیہ ایک بیش‌قیمت تحفہ ہے؟‏ اِس سلسلے میں ایک مثال پر غور کریں۔‏ ایک شخص آپ کو خوبصورت کاغذ میں لپٹا ہوا تحفہ پیش کرتا ہے۔‏ لیکن جب تک آپ اِسے قبول نہیں کریں گے یہ تحفہ آپ کا نہیں ہوگا۔‏ اِسی طرح یہوواہ خدا نے آپ کے لئے فدیہ فراہم کِیا ہے۔‏ جب تک آپ اِسے قبول نہیں کریں گے آپ ذاتی طور پر اِس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔‏ مگر ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم نے فدیے کا بندوبست قبول کر لیا ہے؟‏

یسوع مسیح نے کہا تھا کہ اُس پر ”‏ایمان“‏ لانے والوں کو ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔‏ یسوع مسیح پر ایمان لانے میں اُس کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا شامل ہے۔‏ (‏یعقوب ۲:‏۲۶‏)‏ لیکن اِس کے لئے آپ کو یسوع مسیح اور اُس کے باپ یہوواہ کو اچھی طرح جاننے کی ضرورت ہے۔‏ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِ‌واحد اور برحق کو اور یسوؔع مسیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔‏“‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

واقعی یسوع مسیح نے ۲۰۰۰ سال پہلے جو پیغام سنایا اُس نے پوری دُنیا میں لوگوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔‏ کیا آپ اِس پیغام کے متعلق اَور زیادہ سیکھنا چاہتے ہیں؟‏ آپ اور آپ کے عزیز اِس پیغام سے اب اور آئندہ کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟‏ اِس سلسلے میں یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کرنا چاہیں گے۔‏

یقیناً اب آپ یسوع مسیح کے بارے میں بہت سی باتیں سیکھ چکے ہیں جن سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یسوع مسیح ہی وہ انسان تھا جس کا پیغام قبول کرنے سے آپ کی زندگی بدل سکتی ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 اپنے آپ کو مسیحی کہنے والا ہر شخص دراصل سچا مسیحی نہیں ہوتا۔‏ سچے مسیحی وہ ہوتے ہیں جو یسوع کی تعلیمات اور حکموں پر عمل کرتے ہیں۔‏—‏متی ۷:‏۲۱-‏۲۳‏۔‏

^ پیراگراف 5 فدیے کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب ۵ ”‏فدیہ خدا کی طرف سے ایک بیش‌قیمت تحفہ“‏ کو پڑھیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏