کیا آپ کو یاد ہے؟
بِلاشُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟
ہم مسیح کی یادگاری تقریب کے لیے کون سی تیاریاں کر سکتے ہیں؟
یادگاری تقریب کی تیاریوں میں یہ شامل ہے کہ ہم اُن آیتوں کو پڑھیں جنہیں یادگاری کے حوالے سے چنا جاتا ہے۔ اِن میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم مُنادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کریں۔ اِس کے علاوہ یہ کہ ہم اِس بات پر غور کریں کہ خدا نے ہمیں ذاتی طور پر کون سی اُمید بخشی ہے، زمین پر رہنے کی یا آسمان پر جانے کی۔—15/1 ص. 14-16۔
جاپان کے بہن بھائیوں کو کون سا خاص تحفہ ملا؟
اُنہیں جاپانی زبان میں ایک نئی کتاب ملی جس کا عنوان ہے: بائبل—متی کی اِنجیل۔ یہ کتاب جاپانی زبان میں موجود نیو ورلڈ ٹرانسلیشن بائبل سے لے کر چھاپی گئی ہے۔ یہ کتاب مُنادی کے دوران لوگوں کو دی جا رہی ہے۔ اور بہت سے جاپانی لوگ جو بائبل کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، وہ اِسے پڑھنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔—15/2 ص. 3۔
پہلی صدی میں کون سی باتیں خوشخبری پھیلانے میں مسیحیوں کے کام آئیں؟
پہلی صدی میں رومی سلطنت میں امن کا دَور تھا؛ لوگوں کو سفر کی سہولیات میسر تھیں؛ بہت سے لوگ ایک ہی زبان بولتے تھے۔ اِس کے علاوہ رومی قانون کی وجہ سے شہریوں کو بہت سے حقوق حاصل تھے اور یہودی بہت سے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔—15/2 ص. 20-23۔
ماضی میں ہماری مطبوعات میں اکثر یہ بتایا گیا کہ بائبل میں ایک شخص یا چیز کسی اَور شخص یا چیز کا عکس تھی۔ لیکن آجکل ایسی مشابہتوں کا ذکر بہت کم کِیا جاتا ہے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟
بائبل میں کچھ لوگوں کے بارے میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ اُنہوں نے آنے والے لوگوں کا عکس پیش کِیا تھا۔ اِس کی ایک مثال ہمیں گلتیوں 4:21-31 میں ملتی ہے۔ لیکن اگر خدا کے کلام میں کسی شخص یا واقعے کے بارے میں یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ یہ آنے والی باتوں کی طرف اِشارہ کرتا ہے تو ہمیں اِس میں کوئی مجازی معنی نہیں ڈھونڈنے چاہئیں۔ اِس کی بجائے ہمیں اِس بات پر دھیان دینا چاہیے کہ ہم اُن لوگوں اور واقعات سے کیا سیکھ سکتے ہیں جن کا بائبل میں ذکر کِیا گیا ہے۔ (روم 15:4)—15/3 ص. 17، 18۔
سچے مسیحی ایسٹر کیوں نہیں مناتے؟
یسوع مسیح نے اپنے جی اُٹھنے کی یادگاری منانے کا نہیں بلکہ اپنی موت کی یادگاری منانے کا حکم دیا تھا۔ (لُوقا 22:19، 20)—1/4 ص. 11۔
توبہ نہ کرنے والوں کو کلیسیا سے خارج کرنا ایک پُرمحبت بندوبست کیوں ہے؟
بائبل میں بتایا گیا ہے کہ جو شخص اپنے گُناہوں سے توبہ نہیں کرتا اُسے کلیسیا سے خارج کر دیا جائے۔ یہ اِنتظام بہت فائدہمند ثابت ہوتا ہے۔ (1-کُر 5:11-13) اِس سے خدا کے نام کی بڑائی ہوتی ہے، کلیسیا پاک رہتی ہے اور شاید گُناہگار شخص کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے۔—15/4 ص. 29، 30۔