سفر وسیلہ ظفر
سفر وسیلہ ظفر
عوامی جمہوریہ کانگو سے دو سگی بہنوں نے جنگ سے تباہحال ایک علاقے سے سفر کرتے ہوئے لیزلا میں ”خدا کو جلال دیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کا فیصلہ کِیا۔ وہ اس کنونشن پر روحانی ہدایت اور مسیحی رفاقت کے علاوہ یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر میں کام کرنے والے ذمہدار بھائیوں سے بھی ملنے کی مشتاق تھیں۔ وہ اس شہر میں خانہجنگی کی وجہ سے کئی سالوں سے برانچ دفتر کے بہنبھائیوں سے مل نہیں سکی تھیں اسلئے وہ اس موقع کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔
یہ دو بہنیں ایک کشتی کے ذریعے اپنے آبائی قصبے بساکوسو سے لیزلا کی طرف روانہ ہوئیں۔ کوئی ۳۰۰ کلومیٹر [۲۰۰ میل] کے اس سفر میں ایک جنگل اور دو دریاؤں کو پار کرنا شامل تھا۔ اس سفر میں اُنہیں تین ہفتے لگے۔ یہ دونوں بہنیں کُلوقتی طور پر خدا کی خدمت کرتی تھیں۔ ایک ۳ سال سے جبکہ دوسری ۱۹ سال سے خدمت کر رہی تھی۔ اُنہوں نے اس سفر کو خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے کا ایک موقع خیال کِیا۔ اُنہوں نے دورانِسفر آنے والے علاقوں میں منادی کرنے میں ۱۱۰ گھنٹے صرف کئے، ۲۰۰ اشتہار اور ۳۰ رسالے پیش کئے۔
انہیں دریا میں ایسے مقامات سے بھی گزرنا پڑا جہاں مگرمچھ اور ہپوپوٹیمس (دریائی گھوڑے) بہت زیادہ پائے جاتے تھے۔ وہ رات کے وقت دریا میں سفر نہیں کر سکتی تھیں کیونکہ رات کی تاریکی میں یہ سفر خطرے سے خالی نہیں تھا۔ انہیں کئی فوجی چوکیوں سے بھی گزرنا پڑا۔
اگرچہ یہ سفر بہت طویل اور تھکا دینے والا تھا توبھی بہنیں اپنی اس کوشش سے بہت خوش تھیں۔ لیزلا میں کنونشن پر حاضر ہوکر وہ خوشی اور شکرگزاری کے احساسات سے لبریز تھیں۔ انکے دلوں میں سچائی کا جوش تھا اور اُنہیں ۰۰۰،۷ بہنبھائیوں کیساتھ اس کنونشن پر حاضر ہوکر بہت زیادہ حوصلہافزائی حاصل ہوئی۔ جن مشکلات کا سامنا کرکے وہ کنونشن پر پہنچی تھیں کنونشن کے بعد انہیں گھر واپس جانے کیلئے انہی مشکلات کا پھر سامنا کرنا تھا لیکن وہ بحفاظت اپنے خاندان کے پاس پہنچ گئیں۔