مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بائبل تقسیم کا امتیازی سال

بائبل تقسیم کا امتیازی سال

بائبل تقسیم کا امتیازی سال

پہلے کی نسبت اب زیادہ لوگوں کے پاس بائبل موجود ہے۔‏ یونائیٹڈ بائبل سوسائٹیز کی ایک رپورٹ نے یوں بیان کِیا،‏ کیونکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ۱۹۹۸ میں بائبل کی تقسیم میں نصف ملین سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔‏ مجموعی طور پر،‏ دُنیابھر میں ۰۰۰،‏۰۰،‏۵۰،‏۵۸ سے زائد بائبلیں یا اس کے کچھ حصے تقسیم کئے گئے تھے۔‏ ”‏یہ بات کچھ حوصلہ‌افزا ہے،‏“‏ رپورٹ بیان کرتی ہے۔‏ ”‏موجودہ دَور میں خدا کا کلام بیشتر لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔‏“‏

یقیناً،‏ بائبل رکھنے اور اِسے پڑھنے میں بہت فرق ہے۔‏ مثال کے طور پر،‏ ایک سروے نے ظاہر کِیا کہ امریکہ میں ۹۰ فیصد سے زائد لوگوں کے پاس کم‌ازکم ایک بائبل تو ضرور ہے اور اتنی ہی تعداد کا یقین ہے کہ بائبل اخلاقی تعلیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔‏ تاہم،‏ صرف ۵۹ فیصد لوگوں نے بیان کِیا کہ وہ مشورت کیلئے بائبل کی طرف رُجوع کرتے ہیں۔‏ نیز،‏ ۲۹ فیصد لوگوں نے تسلیم کِیا کہ بائبل سے اُنکی واقفیت ”‏بہت کم“‏ یا ”‏بالکل نہیں“‏ ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ نہ صرف بائبل کی اشاعت اور تقسیم کرتے ہیں بلکہ ۲۳۰ سے زائد ممالک میں لوگوں کیساتھ بِلامعاوضہ گھریلو بائبل مطالعہ بھی کرتے ہیں۔‏ لہٰذا دُنیابھر میں ہزاروں لوگ اس تعلیمی پروگرام سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔‏ اس سے ان کو مسائل کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ خدا کی بادشاہت کے تحت ایک شاندار مستقبل کے بارے میں بائبل علم حاصل کرتے ہیں۔‏​—‏⁠یسعیاہ ۴۸:‏۱۷،‏ ۱۸؛‏ متی ۶:‏۹،‏ ۱۰‏۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر]‏

‏(‏بائیں سے دائیں)‏ بولیویا،‏ گھانا،‏ سری‌لنکا اور انگلینڈ میں گھریلو بائبل مطالعے کرائے جا رہے ہیں