جوانی کے دنوں کا لوٹ آنا!
جوانی کے دنوں کا لوٹ آنا!
یسوع کے ساتھ سولی پر لٹکنے والے شخص کی زندگی ختم ہونے والی تھی۔ اُس نے یسوع سے درخواست کی: ”جب تُو اپنی بادشاہی میں آئے تو مجھے یاد کرنا۔“ یسوع نے اُسے جواب دیا: ”مَیں تجھ سے سچ کہتا ہوں . . . تُو میرے ساتھ فردوس میں ہوگا۔“ (لوقا ۲۳:۴۲، ۴۳) یہ سچ ہے کہ وہ شخص بڑھاپے کی وجہ سے نہیں مر رہا تھا۔ اُسے اُس کے جُرم کی سزا مل رہی تھی۔ تاہم، اُسے جس مشکل صورتحال کا سامنا تھا بوڑھے لوگ اُس سے حوصلہافزائی پا سکتے ہیں۔
بِلاشُبہ ہم اُس شخص کے غیرمعمولی اعتماد کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے! اگرچہ یسوع بھی اُس کے ساتھ سولی پر جان دینے والا تھا توبھی اُسے مکمل اعتماد تھا کہ یسوع خدا کی بادشاہی میں بادشاہ کے طور پر حکمرانی کرے گا۔ اس کے علاوہ، اُس شخص نے یہ دلیل بھی پیش کی کہ وہ دن ضرور آئے گا جب یسوع اُسے یاد کرنے کے قابل ہوگا۔ ذرا تصور کریں کہ بطور بادشاہ یسوع مسیح ایک مجرم کو زمینی فردوس میں زندہ کرے گا!
آجکل انسانوں کی حالت سولی پر لٹکے ہوئے اُس ڈاکو جیسی ہی ہے۔ وہ کیسے؟ اپنی عمر سے قطعنظر، ہم سب گُناہ کی سزا بھگت رہے ہیں اور ہمیں اس سے چھٹکارے کی ضرورت ہے۔ (رومیوں ۵:۱۲) اُس مجرم کی طرح ہم بھی یسوع مسیح پر آس رکھ سکتے ہیں کہ وہ ہمیں بڑھاپے میں واقع ہونے والے صحت کے مسائل سے بچائے گا! اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اُس نے تمام انسانوں کو جسمانی اور دماغی تندرستی کے ساتھ ہمیشہ تک زندہ رہنے کی پیشکش کی ہے۔—یوحنا ۳:۱۶، ۳۶۔
بوڑھوں اور جوانوں کے لئے سب کچھ نیا
مسیح کی بادشاہی کے تحت زمین کے باشندے ”سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔“ (زبور ۳۷:۱۱) اُن میں سے کوئی نہ کہے گا کہ ”مَیں بیمار ہوں۔“ (یسعیاہ ۳۳:۲۴) ہماری ہر طرح کی کمزوری اور خامی دُور کر دی جائے گی۔ تب ”لنگڑے ہرن کی مانند چوکڑیاں بھریں گے اور گونگے کی زبان گائے گی۔“ (یسعیاہ ۳۵:۶) بوڑھے پھر سے جوان ہو جائیں گے۔ اُن کی جوانی کے دن لوٹ آئیں گے اُن کا جسم ”بچے کے جسم سے بھی تازہ ہوگا۔“—ایوب ۳۳:۲۵۔
متی ۹:۳۵، ۳۶؛ ۱۵:۳۰، ۳۱؛ مرقس ۱:۴۰-۴۲) اُس نے واضح طور پر ظاہر کِیا کہ اُس کی بادشاہی کیا کچھ انجام دے گی۔ یسوع نے مُردے بھی زندہ کئے۔ (لوقا ۷:۱۱-۱۷؛ یوحنا ۱۱:۳۸-۴۴) ایسا کرنے سے اُس نے اپنے اس وعدے کو مزید یقینی بنایا کہ ”جتنے قبروں میں ہیں اُس کی آواز سنکر نکلیں گے۔“—یوحنا ۵:۲۸، ۲۹؛ اعمال ۲۴:۱۵۔
تاہم، کیا ایسی اُمید رکھنا معقول ہے؟ ذرا اُس شخص کا تصور کریں جس نے ایک مرتے ہوئے آدمی کو فردوس میں زندگی کی اُمید دی تھی۔ اکثر لوگ لنگڑوں، اندھوں، گونگوں، ٹنڈوں اور دیگر بیماروں کو اُس کے پاس لاتے تھے۔ یسوع فوری طور پر ”ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری دُور کر“ دیتا تھا۔ (ذرا اُس منظر کا تصور کریں جب آپ فردوس میں نئے بدن، تیز نظر، سننے کی اچھی صلاحیت، درد سے پاک جسم اور کامل دماغی صحت کے ساتھ زندہ ہوں گے! اُس وقت بڑھاپے کے ”بُرے دن“ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔ (واعظ ۱۲:۱-۷؛ یسعیاہ ۳۵:۵، ۶) یہاں تک کہ موت بھی ”نیست“ ہو جائے گی۔ جیہاں، ”موت فتح کا لقمہ“ ہو جائے گی۔—۱-کرنتھیوں ۱۵:۲۶، ۵۴۔
اگر دُنیا کے موجودہ حالات کو بائبل پیشینگوئیوں کی روشنی میں پرکھا جائے تو یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ بہت جلد بڑھاپے سمیت تمام ناقص حالتوں کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ (متی ۲۴:۷، ۱۲، ۱۴؛ لوقا ۲۱:۱۱؛ ۲-تیمتھیس ۳:۱-۵) وہ وقت بہت قریب ہے جب وفاداری سے خدا کی خدمت کرنے والے عمررسیدہ اشخاص کی جوانی کے دن لوٹ آئیں گے اور وہ پھر کبھی بوڑھے نہ ہوں گے!
[صفحہ ۹ پر بکس/تصویر]
ذہنی ورزش کریں!
جس طرح جسمانی ورزش پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے اُسی طرح ذہنی ورزش دماغ کی تربیت کرتی ہے۔ دماغ کو تحریک دینے کے لئے ہمیں نئے نئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ذیل میں چند ایسے طریقے بیان کئے گئے ہیں جن سے ہم دماغ کے خلیوں میں رابطے کو نہ صرف مضبوط بلکہ باعمل رکھ سکتے ہیں۔
▪ نئی نئی چیزوں میں دلچسپی لیں۔ مثلاً، عمررسیدہ عورتیں سویٹر بنانے کے علاوہ کروشیے سے مختلف چیزیں بنا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ باغبانی کرنا، گھر میں سبزی وغیرہ کاٹ کر دینا، دُھلے ہوئے کپڑوں کو تہہ کرکے الماری میں رکھنا، موسم بدلنے کے ساتھ کپڑوں کو دھوپ وغیرہ لگوانا۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، اُنہیں کہانیاں سنانا۔
▪ آسپڑوس اور رشتہداروں کے گھروں میں تیمارداری کے لئے جائیں۔ گھر میں آنے والے مہمانوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ اس سے بھی آپ کا ذہن تروتازہ رہے گا۔
▪ روحانی کاموں میں ترقی کریں۔ ”کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دُعا اور منت کے وسیلہ سے شکرگذاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوؔع میں محفوظ رکھے گا۔“—فلپیوں ۴:۶، ۷۔
▪ اگر آپ پڑھ سکتے ہیں تو اچھا مواد پڑھیں اور دوسروں کو اس کی بابت بتائیں۔
▪ ریڈیو اور ٹیوی سے خبریں وغیرہ سننے کے بعد دوسروں کو اس کی بابت بتائیں۔ اس سے آپ کا حافظہ تیز ہوگا اور آپ زیادہ باتیں یاد رکھنے کے قابل ہوں گے۔
▪ ٹیوی لگانے اور بند کرنے کے لئے، ٹیلیفون کرنے کے لئے یا اپنے بال بنانے کے لئے اپنا وہ ہاتھ استعمال کریں جس سے آپ زیادہ کام نہیں کرتے (مثلاً اگر آپ دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں تو بایاں ہاتھ استعمال کرنے کی کوشش کریں)۔
▪ دن کے دوران اپنی دیکھنے، سننے، سونگھنے، چکھنے اور چُھونے کی حس کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
▪ نئی نئی جگہوں کی بابت جاننے اور اگر ممکن ہو تو وہاں جانے کی کوشش کریں۔
[صفحہ ۸ اور ۹ پر تصویر]
یسوع کا وعدہ ہے کہ تکلیفدہ بڑھاپا جلد ختم ہو جائے گا اور عمررسیدہ لوگوں کے جوانی کے دن لوٹ آئیں گے