نوجوان جو دلیری سے اپنے ایمان کا اظہار کرتے ہیں
نوجوان جو دلیری سے اپنے ایمان کا اظہار کرتے ہیں
یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیاؤں میں بہت سے نوجوان ہیں۔ وہ خدا سے محبت رکھتے اور اُسکے معیاروں کے مطابق جینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ نوجوان نہ صرف اپنے مذہب پر فخر کرتے ہیں بلکہ وہ سکول میں اسکے بارے میں دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔ اسکی کچھ مثالوں پر غور کیجئے۔
▪ جب ہالی نامی ایک لڑکی چھٹی جماعت میں تھی تو اُس نے اس عنوان پر ایک مضمون لکھا: ”تشدد کئے بغیر دہشتگردی کو کیسے ختم کِیا جا سکتا ہے؟“ ہالی نے اِس موقعے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بائبل میں پائی جانے والی اُمید کے بارے میں لکھا۔ اُس نے وضاحت کی کہ انسانی تاریخ میں ’ایک شخص دوسرے پر حکومت کرکے اپنے اُوپر بلا لاتا رہا ہے۔‘ (واعظ ۸:۹) پھر اُس نے کہا کہ درحقیقت اِنسان کیلئے صرف ایک ہی اُمید ہے اور وہ خدا کی بادشاہت ہے۔ ہالی نے یہ بھی لکھا کہ ”یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کا بادشاہ ہے اور وہی دہشتگردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کریگا۔“ ہالی نے آگے بتایا کہ یسوع وہ سب کچھ کر پائیگا جو آج تک کوئی حکمران نہیں کر پایا۔ وہ لکھتی ہے: ”جب یسوع مسیح زمین پر تھا تو اُس نے اپنے اعمال سے دکھایا کہ وہ مستقبل میں ایک اچھا بادشاہ ہوگا۔ وہ لوگوں کیساتھ بہت پیار سے پیش آتا تھا اور اُنکی پرواہ کرتا تھا۔ یسوع نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بیماروں کو شفا دی اور مُردوں کو جی اُٹھایا۔ کوئی اِنسانی حکومت مُردوں کو نہیں جی اُٹھا سکتی لیکن خدا کی بادشاہت ایسا کر سکتی ہے۔“
ہالی کی اُستانی نے اس مضمون کو پڑھ کر لکھا: ”شاباش! بہت خوب۔“ اُستانی اِس بات سے بہت متاثر ہوئی کہ ہالی نے اپنے مضمون میں پاک کلام میں سے حوالے بھی دئے۔ ہالی نے اپنی اُستانی کو بتایا کہ وہ باقاعدگی سے یہوواہ کے گواہوں کے خدمتی سکول پر بھی حاضر ہوتی ہے۔ اس سکول میں تمام یہوواہ کے گواہوں کو بائبل سے تقریر دینے اور دوسروں کو بائبل کے بارے میں سکھانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ہالی نے اپنی اُستانی کو اس سکول کی درسی کتاب بھی دی جسے اُستانی نے خوشی سے قبول کِیا۔
▪ جےسیکا کہتی ہے: ”مَیں نے سکول میں اپنے ایمان کے بارے میں تین مضامین لکھے ہیں۔ ایک مضمون میں مَیں نے یہوواہ کے
گواہوں اور اُنکے مذہبی حقوق کے بارے میں لکھا۔ ہماری اُستانی نے اِس مضمون کی نمائش سکول کی لائبریری میں کی تاکہ دوسرے لوگ بھی اسے پڑھ سکیں۔ حال ہی میں مَیں نے اپنے بپتسمے اور اسکی اہمیت کے بارے میں مضمون لکھا۔ تمام طالبعلموں نے ایک دوسرے کے مضمون پڑھے۔ ایک لڑکی نے مجھ سے کہا: ’تمہارا مضمون بہت اچھا ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر تُم کو جو ذمہداریاں نبھانی پڑتی ہیں، اُنکے بارے میں جان کر مَیں تمہیں بہتر طور پر سمجھنے لگی ہوں۔ تمہیں بپتسمہ مبارک ہو!‘ ایک اَور لڑکی نے کہا: ’کیا ہی شاندار کہانی ہے، تمہارا مضبوط اِیمان دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔‘ ایک لڑکے نے کہا: ’تُم بہت ہی ہوشمند لڑکی ہو، اتنا اچھا مضمون لکھنے پر مبارک ہو!‘▪ جب ملیسا ۱۱ سال کی تھی تو اُسے اپنے مذہب کے بارے میں بات کرنے کا خاص موقع ملا۔ وہ بتاتی ہے کہ ”ہمارے سکول کی نرس ہمیں سائنس کلاس میں جسم کے دفاعتی نظام کے بارے میں بتا رہی تھی۔ پھر انتقالِخون پر باتچیت شروع ہو گئی۔ جب کلاس ختم ہوئی تو مَیں نے اپنے اُستاد کو بتایا کہ یہوواہ کے گواہوں نے خون لینے کے خطرات پر ایک ویڈیو بنائی ہے۔ مَیں نے یہ ویڈیو اپنے اُستاد کو لا کر دی اور اُنہوں نے گھر جا کر اپنے خاندان کیساتھ اسے دیکھا۔ اگلے دن میرے اُستاد نے میری کلاس اور ایک دوسری کلاس کو بھی یہ ویڈیو دکھائی۔ پھر اُنہوں نے کلاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہوواہ کے گواہوں کی کوششوں کی وجہ سے ہی ہم انتقالِخون کے علاوہ دوسرے طریقوں سے بھی اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔ میرے اُستاد نے مجھے ویڈیو واپس کرتے ہوئے پوچھا: ’کیا مَیں اس ویڈیو کو سکول کی لائبریری کیلئے حاصل کر سکتا ہوں؟‘ مَیں نے اُنکو ویڈیو کی ایک کاپی لا کر دی جس سے وہ بہت خوش ہوئے۔“
ہالی، جےسیکا اور ملیسا تین نوجوان لڑکیاں ہیں جو دوسرے نوجوان گواہوں کی طرح بائبل میں پائی جانے والی صلاح پر عمل کرتے ہوئے اپنی جوانی میں اپنے خالق کو یاد کرتی ہیں۔ (واعظ ۱۲:۱) اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو آپ یہوواہ خدا کے دل کو شاد کر رہے ہیں۔—امثال ۲۷:۱۱؛ عبرانیوں ۶:۱۰۔
جب آپ اپنے ہمجماعتوں اور اساتذہ کو اپنے اِیمان کے بارے میں بتاتے ہیں تو اس سے یہوواہ کی بڑائی ہوتی ہے اور لوگ خدا کے مقصد کے بارے میں بھی جان لیتے ہیں۔ دوسروں سے اپنے مذہب کے بارے میں بات کرنے سے آپکا اِیمان بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔ آپ یہوواہ کے ایک گواہ ہونے کے شرف پر فخر بھی محسوس کرینگے۔ (یرمیاہ ۹:۲۴) اگر آپ سکول میں دوسروں کو اپنے اِیمان کے بارے میں بتائینگے تو اس میں آپکی بہتری ہوگی۔ جےسیکا کہتی ہے: ”سکول میں دوسروں کو اپنے اِیمان کے بارے میں بتانے کا فائدہ یہ ہے کہ دوسرے طالبعلم مجھ پر ایسی باتیں کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالتے جو خدا کی مرضی کے خلاف ہیں۔“
[صفحہ ۱۴ پر تصویر]
ہالی
[صفحہ ۱۴ پر تصویر]
جےسیکا
[صفحہ ۱۵ پر تصویر]
ملیسا