پاک کلام کی تعلیم
کیا زمین پر کبھی حقیقی اِنصاف قائم ہوگا؟
آپ کیا جواب دیں گے؟
ہاں
نہیں
شاید
پاک کلام کا جواب
”مَیں جانتا ہوں کہ [یہوواہ] مصیبتزدہ کے معاملہ کی اور محتاج کے حق کی تائید کرے گا“ یعنی اُسے اِنصاف دِلائے گا۔ (زبور 140:12) خدا کی بادشاہت زمین پر حقیقی اِنصاف قائم کرے گی۔
پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟
خدا دیکھ رہا ہے کہ اِس وقت زمین پر کتنی نااِنصافی ہے اور وہ بہت جلد اِسے ختم کرے گا۔—واعظ 5:8۔
جب خدا اِنصاف قائم کرے گا تو زمین پر امنوسلامتی ہوگی۔—یسعیاہ 32:16-18۔
کیا خدا کسی ایک قوم کو دوسری قوموں سے زیادہ پسند کرتا ہے؟
لوگوں کا خیال: بعض لوگ سوچتے ہیں کہ خدا نے کچھ قوموں کو برکت دی مگر کچھ پر لعنت کی جبکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ خدا سب لوگوں کو ایک نظر سے دیکھتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
پاک کلام کا جواب
”خدا تعصب نہیں کرتا بلکہ وہ ہر قوم سے اُن لوگوں کو قبول کرتا ہے جو اُس کا خوف رکھتے اور اچھے کام کرتے ہیں۔“ (اعمال 10:34، 35) خدا کی نظر میں سب لوگ برابر ہیں۔
پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟
خدا کے کلام میں ”ہر قوم اور قبیلے اور زبان اور نسل“ کے لیے ”خوشخبری“ ہے۔—مکاشفہ 14:6۔