مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) جون 2019ء
مطالعے کے مضامین برائے 5 اگست–1 ستمبر 2019ء
’خبردار رہیں کہ کوئی آپ کو شکار نہ بنا لے!‘
شیطان لوگوں کو گمراہ کرنے میں ماہر ہے۔ وہ ہمیں یہوواہ سے دُور کرنے کے لیے ہماری سوچ کو کیسے بگاڑتا ہے؟
خدا کے علم کے خلاف کھڑی ہر غلط سوچ کو رد کریں
ہمارے پسمنظر، ہماری ثقافت اور ہماری تعلیم کا ہماری سوچ پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ ہم ایسی سوچ پر قابو پانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں جو ہمارے دل میں جڑ پکڑ چُکی ہے؟
پریشانیوں میں یہوواہ پر بھروسا کریں
حد سے زیادہ یا پھر طویل پریشانی کا ہماری صحت اور جذبات پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ دیکھیں کہ یہوواہ نے قدیم زمانے کے اپنے بندوں کی مدد کیسے کی تاکہ وہ پریشانی سے نمٹ سکیں۔
پریشانیوں سے نمٹنے میں دوسروں کی مدد کریں
لُوط، ایوب اور نعومی نے وفاداری سے یہوواہ خدا کی خدمت کی لیکن پھر بھی اُنہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دیکھیں کہ ہم اُن کی زندگی سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
شیطان کے ایک خطرناک پھندے سے خود کو بچائیں!
خدا کے بہت سے بندے فحش مواد دیکھنے کے پھندے میں پھنس گئے۔ آپ اِس ہولناک پھندے میں پھنسنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
ایک قدیم طومار جسے کھولے بغیر پڑھا گیا!
سن 1970ء میں ماہرِآثارِقدیمہ کو عینجدی سے ایک جلا ہوا طومار ملا جسے پڑھنا ناممکن تھا۔ لیکن تھری ڈی سکین کی مدد سے اِسے پڑھ لیا گیا۔ اِس طومار میں کیا لکھا تھا؟