مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) اکتوبر 2019ء
مطالعے کے مضامین برائے 2-29 دسمبر 2019ء
1919ء—ہماری تاریخ کا ایک اہم سال
1919ء میں یہوواہ نے اپنے بندوں کو طاقت دی تاکہ وہ پہلے کی نسبت اَور زیادہ مُنادی کریں۔ لیکن اِس سے پہلے بائبل سٹوڈنٹس کی صورتحال میں ایک بڑی تبدیلی آنا ضروری تھا۔
کیا خدا سزا نازل کرنے سے پہلے لوگوں کو بچنے کے لیے کافی وقت دیتا ہے؟
یہوواہ خدا لوگوں کو ایک ایسی تباہی کے بارے میں خبردار کر رہا ہے جو کسی بھی ایسے طوفان سے زیادہ خطرناک ہوگی جس کی پیشگوئی محکمۂموسمیات کر سکتا ہے۔ وہ ایسا کیسے کر رہا ہے؟
”آخری دنوں میں“ خدا کی خدمت میں مصروف رہیں
”آخری دنوں“ کے اِختتام پر کون سے واقعات ہوں گے؟ جب تک وہ واقعات رُونما نہیں ہوتے، یہوواہ ہم سے کیا کرنے کی توقع کرتا ہے؟
”بڑی مصیبت“ کے دوران یہوواہ کے وفادار رہیں
یہوواہ ”بڑی مصیبت“ کے دوران اپنے بندوں سے کیا کرنے کی توقع کرے گا؟ ہمیں آج اپنے اندر کن خوبیوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بڑی مصیبت کے دوران خدا کے وفادار رہ سکیں؟
یہوواہ آپ کو کس لائق بنا سکتا ہے؟
قدیم زمانے میں یہوواہ نے اپنے بندوں میں ایسے کام کرنے کی خواہش اور طاقت پیدا کی جو اُس کی مرضی کے مطابق تھے۔ آج یہوواہ ہمیں اپنی خدمت کرنے کے لائق کیسے بناتا ہے؟
صرف اور صرف یہوواہ کی بندگی کریں
دو ایسے حلقوں پر غور کریں جن کے ذریعے ہم جان سکتے ہیں کہ ہم کس حد تک یہوواہ کی بندگی کر رہے ہیں۔