مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپ یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟‏

آپ یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟‏

شاید آپ نے ہمیں تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا ہو،‏ ہمارے متعلق پڑھا ہو یا سنا ہو۔‏ لیکن آپ ہمیں کتنی اچھی طرح جانتے ہیں؟‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏

بکس میں صحیح یا غلط پر نشان لگا‌ئیں۔‏

صحیح غلط

  1. یہوواہ کے گواہ مسیحی ہیں۔‏

  2. یہوواہ کے گواہ مانتے ہیں کہ کائنات کو جن چھ دنوں میں بنایا گیا،‏ وہ چوبیس چوبیس گھنٹے کے تھے۔‏

  3. یہوواہ کے گواہ اپنا علا‌ج نہیں کرواتے۔‏

  4. یہوواہ کے گواہ پوری بائبل پر ایمان رکھتے ہیں۔‏

  5. یہوواہ کے گواہ صرف اپنی بائبل اِستعمال کرتے ہیں۔‏

  6. یہوواہ کے گواہوں نے اپنی بائبل کو اپنے عقیدوں کے مطابق ڈھالا ہے۔‏

  7. یہوواہ کے گواہ لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرتے۔‏

  8. یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔‏

جواب کے لیے اگلے دو صفحوں کو دیکھیں۔‏

  1. 1 صحیح۔‏ ہم یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اُن کی مثال پر چلنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔‏ (‏1-‏پطرس 2:‏21‏)‏ ہم مسیحی ہیں لیکن ہم کئی لحاظ سے مسیحی فرقوں سے الگ ہیں۔‏ مثال کے طور پر بہت سے مسیحی مانتے ہیں کہ یسوع مسیح خدا ہیں۔‏ لیکن ہم یہ نہیں مانتے کیونکہ ہم نے پاک کلام سے سیکھ لیا ہے کہ صرف ایک ہی خدا ہے اور یسوع مسیح خدا نہیں بلکہ خدا کے بیٹے ہیں۔‏ (‏مرقس 12:‏29‏)‏ ہم یہ بھی نہیں مانتے کہ خدا اِنسانوں کو دوزخ میں تڑپاتا ہے یا اِنسان کی موت کے بعد کوئی شے اُس کے جسم سے نکل جاتی ہے اور کہیں اَور زندہ رہتی ہے۔‏ ہم مذہبی پیشواؤں کو دوسروں سے زیادہ عزت دینے کے لیے خاص لقب بھی نہیں دیتے۔‏—‏واعظ 9:‏5؛‏ متی 23:‏8-‏10‏۔‏

  2. 2 غلط۔‏ ہم یہ مانتے ہیں کہ خدا نے زمین کی سب چیزوں کو چھ دن میں خلق کِیا۔‏ لیکن ہم یہ نہیں مانتے کہ یہ چھ دن چوبیس چوبیس گھنٹے کے تھے۔‏ کتابِ‌مُقدس میں یہ تو لکھا ہے کہ خدا نے زمین کی تمام چیزوں کو چھ دن میں خلق کِیا مگر اِس میں یہ نہیں لکھا کہ یہ چوبیس گھنٹے کے دن تھے۔‏ دراصل کتابِ‌مُقدس میں لفظ ”‏دن“‏ ایک لمبے عرصے کی طرف اِشارہ کر سکتا ہے۔‏ (‏پیدایش 2:‏4؛‏ زبور 90:‏4‏)‏ کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ زمین بس چند ہزار سال پُرانی ہے لیکن ہم یہ نہیں مانتے۔‏ کتابِ‌مُقدس سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کو اُن چھ دنوں سے بہت پہلے بنایا گیا جن میں اِس کی ساری چیزیں بنائی گئیں۔‏  1‏—‏پیدایش 1:‏1‏۔‏

  3. 3 غلط۔‏ ہم اپنا علا‌ج کرواتے ہیں۔‏ کچھ یہوواہ کے گواہ تو خود بھی ڈاکٹر ہیں جیسے یسوع مسیح کے ایک شاگرد لُوقا تھے۔‏ (‏کُلسّیوں 4:‏14‏)‏ لیکن اگر علا‌ج کا کوئی طریقۂ‌کار پاک کلام کے اصولوں کے خلا‌ف ہو تو ہم اِسے قبول نہیں کرتے۔‏ مثال کے طور پر پاک کلام میں خون سے گریز کرنے کا حکم دیا گیا ہے اِس لیے ہم خون نہیں لگواتے۔‏—‏اعمال 15:‏20،‏ 28،‏ 29‏۔‏

    مگر ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنا اور اپنے گھر والوں کا بہترین علا‌ج کروائیں۔‏ دراصل خون کے بغیر علا‌ج کے ایسے طریقے جو یہوواہ کے گواہوں کے لیے دریافت کیے گئے ہیں،‏ اب سب لوگوں کے لیے دستیاب ہیں۔‏ بہت سے ملکوں میں کوئی بھی شخص خون کے بغیر علا‌ج کرانے کا اِنتخاب کر سکتا ہے اور بہت سے لوگ ایسا کرتے بھی ہیں کیونکہ اِس طرح وہ خون سے لگنے والی بیماریوں،‏ غلط گروپ کا خون لگنے اور دیگر پیچیدگیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔‏

  4. 4 صحیح۔‏ ہم مانتے ہیں کہ بائبل ”‏خدا کے اِلہام سے ہے۔‏“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏)‏ اِس میں پُرانا عہدنامہ بھی شامل ہے اور نیا عہدنامہ بھی۔‏ ہم عموماً پُرانے عہدنامے کو عبرانی صحیفے اور نئے عہدنامے کو یونانی صحیفے کہتے ہیں۔‏ اِس طرح ہم یہ تاثر نہیں دیتے کہ بائبل کے کچھ حصے پُرانے ہیں اور ہمارے زمانے کے لیے عملی نہیں ہیں۔‏

  5. 5 غلط۔‏ ہم بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے بہت سے ترجمے اِستعمال کرتے ہیں۔‏ لیکن جن زبانوں میں کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا موجود ہے،‏ اُن میں ہم خاص طور پر اِسی ترجمے کو اِستعمال کرتے ہیں کیونکہ اِس میں خدا کا نام ہزاروں بار آتا ہے،‏ یہ صحیح متن کے مطابق ہے اور یہ آسان اور واضح ہے۔‏ ذرا غور کریں کہ بائبل کے ایک ترجمے کے پیش‌لفظ میں 79 ایسے لوگوں کے نام دیے گئے ہیں جنہوں نے اِس ترجمے پر کام کِیا۔‏ لیکن اِس ترجمے میں بائبل کے مصنف یعنی یہوواہ خدا کا نام بالکل نہیں پایا جاتا۔‏ اِس کے برعکس ترجمہ نئی دُنیا میں یہوواہ کا نام اُن تمام جگہوں پر لگا‌یا گیا ہے جہاں یہ اصلی متن میں موجود ہے۔‏  2

  6. 6 غلط۔‏ ہم نے بائبل کو اپنے عقیدوں کے مطابق نہیں ڈھالا۔‏ دراصل جب ہم نے دیکھا کہ ہمارے عقیدے بائبل کے مطابق نہیں تو ہم نے اپنے عقیدوں کو اِس کے مطابق ڈھالا۔‏ ہم نے کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا 1950ء میں شائع کرنا شروع کِیا۔‏ اِس سے پہلے تو ہم دوسرے ترجمے اِستعمال کرتے تھے اور ہمارے عقیدوں کی بنیاد وہی ترجمے تھے۔‏

  7. 7 غلط۔‏ ہمارے تبلیغی کام سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔‏ ہم نے بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے تاکہ وہ اپنی بُری عادتوں سے چھٹکا‌را پا سکیں،‏ مثلاً منشیات لینا اور حد سے زیادہ شراب پینا۔‏ ہم پوری دُنیا میں پڑھنے لکھنے کی کلاسیں بھی کرواتے ہیں جن کے ذریعے ہزاروں لوگوں نے پڑھنا لکھنا سیکھا ہے۔‏ اِس کے علا‌وہ جب کسی علا‌قے میں آفت آتی ہے تو ہم متاثرہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں‏،‏ چاہے وہ یہوواہ کے گواہ ہوں یا نہیں۔‏ ہم اُن لوگوں کو نہ صرف اِمداد فراہم کرتے ہیں بلکہ خدا کے کلام سے تسلی بھی دیتے ہیں۔‏  3

  8. 8 غلط۔‏ ہم تمام مذاہب کے لوگوں کی عزت کرتے ہیں کیونکہ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ”‏ہر طرح کے لوگوں کی عزت کریں۔‏“‏ (‏1-‏پطرس 2:‏17‏)‏ بہت سے ملکوں میں لاکھوں یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏ لیکن ایسے ملکوں میں بھی ہم سیاست‌دانوں اور قانون‌دانوں پر دباؤ نہیں ڈالتے کہ وہ دوسرے مذاہب پر پابندیاں عائد کریں۔‏ ہم اپنے نظریات اور عقیدے دوسروں پر مسلّط نہیں کرتے اور نہ ہی اِس سلسلے میں کوئی مہم چلا‌تے ہیں۔‏ اِس کی بجائے ہم سب کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی کریں۔‏—‏متی 7:‏12‏۔‏

اِس مضمون میں درج معلومات ہماری باضابطہ ویب‌سائٹ jw.org سے منتخب کی گئی ہیں۔‏ مزید معلومات کے لیے ہماری ویب‌سائٹ پر حصہ ”‏ہمارے بارے میں‏“‏ پر جائیں اور ”‏اکثر پوچھے جانے والے سوال‏“‏ پر کلک کریں۔‏

^ 1.‏ اِس لیے ہم اُن سائنس‌دانوں سے متفق ہیں جنہوں نے دریافت کِیا ہے کہ زمین اربوں سال پُرانی ہے۔‏

^ 2.‏ ترجمہ نئی دُنیا کی ایک اَور خاص بات یہ ہے کہ اِسے مُفت حاصل کِیا جا سکتا ہے۔‏ اِس وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی مادری زبان میں بائبل کو پڑھ سکتے ہیں۔‏ ترجمہ نئی دُنیا تقریباً 130 زبانوں میں دستیاب ہے۔‏ آپ اِسے ویب‌سائٹ www.jw.org پر آن‌لائن بھی پڑھ سکتے ہیں۔‏

^ 3.‏ ہمیں جو عطیات ملتے ہیں،‏ اُن میں کچھ رقم آفت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے اِستعمال کی جاتی ہے۔‏ (‏اعمال 11:‏27-‏30‏)‏ اِمدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے تمام لوگ رضاکار ہوتے ہیں اور اُنہیں تنخواہ نہیں ملتی۔‏ اِس لیے جو عطیات اِمداد فراہم کرنے کے لیے مخصوص ہوتے ہیں،‏ اُنہیں صرف اِسی مقصد کے لیے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔‏