تواریخ کی پہلی کتاب 2:1-55
2 اِسرائیل کے بیٹے یہ تھے: رُوبِن، شمعون، لاوی، یہوداہ، اِشّکار، زِبُولون،
2 دان، یوسف، بِنیامین، نفتالی، جد اور آشر۔
3 یہوداہ کے بیٹے یہ تھے: عیر، اونان اور سِلح۔ اُن کے یہ تین بیٹے سُوع کی بیٹی سے پیدا ہوئے جو کنعانی تھی۔ لیکن یہوداہ کا پہلوٹھا بیٹا عیر ایسے کام کرتا تھا جو یہوواہ کی نظر میں بہت بُرے تھے۔ اِس لیے اُس نے اُسے ہلاک کر دیا۔
4 یہوداہ کی بہو تَمر سے اُن کے بیٹے فارِص اور زارح پیدا ہوئے۔ یہوداہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔
5 فارِص کے بیٹے یہ تھے: حصرون اور حمول۔
6 زارح کے بیٹے یہ تھے: زِمری، اِیتان، ہیمان، کلکول اور دارع۔ زارح کے کُل پانچ بیٹے تھے۔
7 کرمی کے بیٹے* کا نام عکر* تھا جس کی وجہ سے اِسرائیل پر مصیبت آئی۔* اُس نے اُن چیزوں کے حوالے سے بددیانتی* کی جنہیں تباہ کِیا جانا تھا۔
8 اِیتان کے بیٹے* کا نام عزریاہ تھا۔
9 حصرون کے بیٹے یہ تھے: یرحمیل، رام اور کلوبی۔*
10 رام سے عمینداب پیدا ہوئے۔ عمینداب سے نحسون پیدا ہوئے جو یہوداہ کی اولاد کے سردار تھے۔
11 نحسون سے سلما پیدا ہوئے۔ سلما سے بوعز پیدا ہوئے۔
12 بوعز سے عوبید پیدا ہوئے۔ عوبید سے یسی پیدا ہوئے۔
13 یسی کے بیٹے یہ تھے: پہلوٹھے بیٹے اِلیاب، دوسرے بیٹے ابینداب، تیسرے بیٹے سِمعا،
14 چوتھے بیٹے نِتنیایل، پانچویں بیٹے رَدّائی،
15 چھٹے بیٹے اوضم اور ساتویں بیٹے داؤد۔
16 اُن کی بہنوں کے نام ضِرُویاہ اور ابیجیل تھے۔ ضِرُویاہ کے تین بیٹے تھے جن کے نام یہ تھے: ابیشے، یوآب اور عساہیل۔
17 ابیجیل کے بیٹے کا نام عماسا تھا اور عماسا کے والد یتر اِسماعیلی تھے۔
18 حصرون کے بیٹے کالِب* کی بیوی عزوبہ سے اور یریعوت سے اُن کے بیٹے پیدا ہوئے۔ اُن کے بیٹے یہ تھے: یشر، سوباب اور اَردون۔
19 عزوبہ کی وفات کے بعد کالِب نے اِفرات سے شادی کر لی جن سے اُن کے بیٹے حُور پیدا ہوئے۔
20 حُور سے اُوری پیدا ہوئے۔ اُوری سے بِضلیایل پیدا ہوئے۔
21 بعد میں جب حصرون 60 سال کے تھے تو اُنہوں نے جِلعاد کے والد مکیر کی بیٹی سے شادی کر لی۔ اُنہوں نے اُس سے جنسی تعلق قائم کِیا اور اُس سے اُن کے بیٹے سجوب پیدا ہوئے۔
22 سجوب سے یائیر پیدا ہوئے جن کے جِلعاد کے علاقے میں 23 شہر تھے۔
23 بعد میں جِسور اور سُوریہ نے اُن سے حووتیائیر اور قِنات اور اُس کے آسپاس کے* قصبے یعنی کُل 60 شہر لے لیے۔ یہ سب جِلعاد کے والد مکیر کی اولاد تھے۔
24 کالِباِفراتہ میں حصرون کی وفات کے بعد اُن کی بیوی ابییاہ نے اُن کے بیٹے آشور کو جنم دیا جو تقوع کے والد* تھے۔
25 حصرون کے پہلوٹھے بیٹے یرحمیل کے بیٹے یہ تھے: رام جو اُن کے پہلوٹھے بیٹے تھے، بُونہ، اورن، اوضم اور اخیاہ۔
26 یرحمیل کی ایک اَور بیوی تھی جس کا نام عطارہ تھا۔ وہ اونام کی ماں تھی۔
27 یرحمیل کے پہلوٹھے بیٹے رام کے بیٹے یہ تھے: معض، یمین اور عیقر۔
28 اونام کے بیٹے یہ تھے: سمّی اور یدع۔ سمّی کے بیٹے یہ تھے: ندب اور ابیسُور۔
29 ابیسُور کی بیوی کا نام ابیخیل تھا جس سے اُن کے بیٹے اخبان اور مولِد پیدا ہوئے۔
30 ندب کے بیٹے یہ تھے: سِلِد اور افائم۔ لیکن سِلِد بےاولاد فوت ہو گئے۔
31 افائم کے بیٹے* کا نام یِسعی تھا؛ یِسعی کے بیٹے* کا نام سِیسان تھا اور سِیسان کے بیٹے* کا نام اخلی تھا۔
32 سمّی کے بھائی یدع کے بیٹوں کے نام یہ تھے: یتر اور یونتن۔ لیکن یتر بےاولاد فوت ہو گئے۔
33 یونتن کے بیٹوں کے نام یہ تھے: فِلِت اور زازا۔ یہ سب یرحمیل کی اولاد تھے۔
34 سِیسان کا کوئی بیٹا نہیں تھا، صرف بیٹیاں تھیں۔ سِیسان کا ایک مصری خادم تھا جس کا نام یرخع تھا۔
35 سِیسان نے اپنی بیٹی کی شادی اپنے خادم یرخع سے کر دی اور اُس سے یرخع کے بیٹے عتّی پیدا ہوئے۔
36 عتّی سے ناتن پیدا ہوئے۔ ناتن سے زاباد پیدا ہوئے۔
37 زاباد سے اِفلال پیدا ہوئے۔ اِفلال سے عوبید پیدا ہوئے۔
38 عوبید سے یاہُو پیدا ہوئے۔ یاہُو سے عزریاہ پیدا ہوئے۔
39 عزریاہ سے خِلِص پیدا ہوئے۔ خِلِص سے اِلعاسہ پیدا ہوئے۔
40 اِلعاسہ سے سِسمی پیدا ہوئے۔ سِسمی سے سلّوم پیدا ہوئے۔
41 سلّوم سے یقمیاہ پیدا ہوئے۔ یقمیاہ سے اِلیسمع پیدا ہوئے۔
42 یرحمیل کے بھائی کالِب* کے بیٹے یہ تھے: اُن کے پہلوٹھے بیٹے میسا جو زِیف کے والد تھے اور حِبرون کے والد مریسہ کے بیٹے۔
43 حِبرون کے بیٹے یہ تھے: قورح، تفوح، رِقم اور سِمع۔
44 سِمع سے یرقعام کے والد رخم پیدا ہوئے۔ رِقم سے سمّی پیدا ہوئے۔
45 سمّی کے بیٹے کا نام معون تھا۔ معون بیتصُور کے والد تھے۔
46 کالِب کی حرم عیفہ سے حاران، موضا اور جازز پیدا ہوئے۔ حاران سے جازز پیدا ہوئے۔
47 یہدی کے بیٹے یہ تھے: رِجم، یوتام، جیسان، فِلِط، عیفہ اور شعف۔
48 کالِب کی حرم معکہ سے شِبر اور تِرحناہ پیدا ہوئے۔
49 بعد میں معکہ سے مدمَنّاہ کے والد شعف اور مکبینا کے والد شِوا اور جِبع پیدا ہوئے۔ کالِب کی بیٹی کا نام عکسہ تھا۔
50 یہ سب کالِب کی اولاد تھے۔
اِفراتہ کے پہلوٹھے بیٹے حُور کے بیٹے یہ تھے: قِریتیعریم کے والد سوبل،
51 بیتلحم کے والد سلما اور بیتجادِر کے والد خارف۔
52 قِریتیعریم کے والد سوبل کے بیٹے یہ تھے: ہرائی اور آدھے منوخوتی۔
53 قِریتیعریم کے خاندان یہ تھے: اِتری، فُوتی، سُماتی اور مِسراعی۔ اِنہی سے صُرعتی اور اِستالی آئے۔
54 سلما کے بیٹے یہ تھے: بیتلحم، نطوفاتی، عطراتبیتیوآب، آدھے مناحتی اور صُرعی۔
55 یعبیض میں رہنے والے مُنشیوں کے خاندان یہ تھے: تِرعاتی، سِمعاتی اور سُوکاتی۔ یہ قینی تھے جو ریکاب کے گھرانے کے والد حمات سے آئے۔
فٹ نوٹس
^ لفظی ترجمہ: ”بیٹوں“
^ معنی: ”مصیبت لانے والا؛ بےدخل کرانے والا۔“ یشو 7:1 میں اِسے عکن کہا گیا ہے۔
^ یا ”آفت آئی؛ کو بےدخل کر دیا گیا۔“
^ یا ”بےوفائی“
^ لفظی ترجمہ: ”بیٹوں“
^ اِنہیں 18، 19 اور 42 آیت میں کالِب کہا گیا ہے۔
^ اِنہیں 9 آیت میں کلوبی کہا گیا ہے۔
^ یا ”اُس کے ماتحت“
^ اِس باب میں کچھ نام لوگوں کے نہیں بلکہ جگہوں کے ہیں۔ ایسی صورت میں لفظ ”والد“ کا مطلب ”بانی“ بھی ہو سکتا ہے۔
^ لفظی ترجمہ: ”بیٹوں“
^ لفظی ترجمہ: ”بیٹوں“
^ لفظی ترجمہ: ”بیٹوں“
^ اِنہیں 9 آیت میں کلوبی کہا گیا ہے۔