متی 1‏:1‏-‏25

  • یسوع مسیح کا نسب‌نامہ (‏1-‏17‏)‏

  • یسوع کی پیدائش (‏18-‏25‏)‏

1  یسوع مسیح*‏ کی زندگی کے بارے میں کتاب۔‏*‏ وہ داؤد کے بیٹے اور ابراہام کے بیٹے تھے۔‏ 2  ابراہام سے اِضحاق پیدا ہوئے؛‏اِضحاق سے یعقوب پیدا ہوئے؛‏یعقوب سے یہوداہ اور اُن کے بھائی پیدا ہوئے؛‏ 3  یہوداہ سے فارص اور زارح پیدا ہوئے جن کی ماں کا نام تمر تھا؛‏فارص سے حصرون پیدا ہوئے؛‏حصرون سے رام پیدا ہوئے؛‏ 4  رام سے عمینَداب پیدا ہوئے؛‏عمینَداب سے نحسون پیدا ہوئے؛‏نحسون سے سلمون پیدا ہوئے؛‏ 5  سلمون سے بوعز پیدا ہوئے جن کی ماں کا نام راحب تھا؛‏بوعز سے عوبید پیدا ہوئے جن کی ماں کا نام رُوت تھا؛‏عوبید سے یسی پیدا ہوئے؛‏ 6  یسی سے داؤد بادشاہ پیدا ہوئے؛‏داؤد سے سلیمان پیدا ہوئے جن کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی؛‏ 7  سلیمان سے رحبُعام پیدا ہوئے؛‏رحبُعام سے ابیاہ پیدا ہوئے؛‏ابیاہ سے آسا پیدا ہوئے؛‏ 8  آسا سے یہوسفط پیدا ہوئے؛‏یہوسفط سے یورام پیدا ہوئے؛‏یورام سے عُزیاہ پیدا ہوئے؛‏ 9  عُزیاہ سے یوتام پیدا ہوئے؛‏یوتام سے آخز پیدا ہوئے؛‏آخز سے حِزقیاہ پیدا ہوئے؛‏ 10  حِزقیاہ سے منسّی پیدا ہوئے؛‏منسّی سے امون پیدا ہوئے؛‏امون سے یوسیاہ پیدا ہوئے؛‏ 11  یوسیاہ سے یکونیاہ اور اُن کے بھائی پیدا ہوئے۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جب یہودیوں کو بابل میں جلاوطن کِیا گیا۔‏ 12  بابل میں جلاوطنی کے زمانے میں یکونیاہ سے سیالتی‌ایل پیدا ہوئے؛‏سیالتی‌ایل سے زرُبابل پیدا ہوئے؛‏ 13  زرُبابل سے ابیہود پیدا ہوئے؛‏ابیہود سے اِلیاقیم پیدا ہوئے؛‏اِلیاقیم سے عازور پیدا ہوئے؛‏ 14  عازور سے صدوق پیدا ہوئے؛‏صدوق سے اخیم پیدا ہوئے؛‏اخیم سے اِلیہود پیدا ہوئے؛‏ 15  اِلیہود سے اِلیعزر پیدا ہوئے؛‏اِلیعزر سے متان پیدا ہوئے؛‏متان سے یعقوب پیدا ہوئے؛‏ 16  یعقوب سے یوسف پیدا ہوئے جو مریم کے شوہر تھے۔ مریم سے یسوع پیدا ہوئے جو مسیح کہلائے۔‏ 17  ابراہام سے لے کر داؤد تک کُل 14 پُشتیں تھیں؛ داؤد سے لے کر بابل میں جلاوطنی تک کُل 14 پُشتیں تھیں اور بابل میں جلاوطنی سے لے کر مسیح تک کُل 14 پُشتیں تھیں۔‏ 18  یسوع مسیح کی پیدائش اِس طرح ہوئی:‏ جب اُن کی ماں یعنی مریم پاک روح*‏ کے ذریعے حاملہ ہوئیں تو مریم کی منگنی یوسف سے ہو چکی تھی لیکن اُن کی شادی ابھی نہیں ہوئی تھی۔ 19  مریم کے شوہر یوسف نیک آدمی تھے۔ وہ مریم کی بدنامی نہیں چاہتے تھے اِس لیے اُنہوں نے اُن کو چپکے سے طلاق دینے کا فیصلہ کِیا۔ 20  اِن باتوں کے بارے میں سوچنے کے بعد وہ سو گئے۔ پھر یہوواہ*‏ کا ایک فرشتہ خواب میں اُن کو دِکھائی دیا اور کہنے لگا:‏ ”‏داؤد کے بیٹے یوسف!‏ آپ اپنی بیوی مریم کو اپنے گھر لانے سے نہ ہچکچائیں کیونکہ وہ پاک روح کے ذریعے حاملہ ہوئی ہیں۔ 21  اُن کا ایک بیٹا ہوگا جس کا نام آپ یسوع*‏ رکھنا کیونکہ وہ لوگوں کو گُناہوں سے نجات دِلائے گا۔“‏ 22  یہ سب کچھ اِس لیے ہوا تاکہ وہ بات پوری ہو جو یہوواہ*‏ نے اپنے نبی کے ذریعے کہی تھی کہ 23  ‏”‏دیکھو!‏ کنواری حاملہ ہوگی اور اُس کا بیٹا ہوگا اور اُس کے بیٹے کا نام عمانوئیل رکھا جائے گا جس کا مطلب ہے:‏ خدا ہمارے ساتھ ہے۔“‏ 24  جب یوسف جاگے تو اُنہوں نے یہوواہ*‏ کے فرشتے کی ہدایت پر عمل کِیا اور اپنی بیوی کو گھر لے آئے۔ 25  لیکن اُنہوں نے تب تک اُن سے جنسی تعلق قائم نہیں کِیا جب تک اُن کا بیٹا نہیں ہوا۔ اور یوسف نے بچے کا نام یسوع رکھا۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏مسح‌شُدہ۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ میں ”‏مسح کرنا“‏ کو دیکھیں۔‏
یا ”‏یسوع مسیح کا نسب‌نامہ۔“‏
یا ”‏باعمل قوت“‏
بائبل کے یونانی صحیفوں کے اِس ترجمے میں یہ پہلی آیت ہے جس میں خدا کا نام یہوواہ اِستعمال ہوا ہے۔ یونانی صحیفوں کے اِس ترجمے میں یہ نام 237 بار اِستعمال ہوا ہے۔ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏
یا ”‏یشوع۔“‏ عبرانی میں اِس کا مطلب ہے:‏ ”‏یہوواہ نجات ہے۔“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏