زبور 4‏:1‏-‏8

  • خدا پر بھروسا ظاہر کرنے والی دُعا

    • ‏”‏جب تمہیں غصہ آئے تو گُناہ نہ کرو“‏ ‏(‏4‏)‏

    • ‏”‏مَیں .‏.‏.‏ سکون سے سو جاؤں گا“‏ ‏(‏8‏)‏

موسیقار کے لیے۔ اِس نغمے کو تاردار سازوں کے ساتھ گایا جائے۔ داؤد کا نغمہ۔‏ 4  اَے میرے نیک خدا!‏ جب مَیں تجھے پکاروں تو مجھے جواب دے؛‏ جب مَیں مصیبت میں گِھر جاؤں تو میرے لیے نکلنے کا راستہ کھول؛‏* مجھ پر مہربانی کر اور میری دُعا سُن۔‏  2  اَے لوگو!‏*‏ تُم کب تک میری عزت خاک میں ملاتے رہو گے؟‏ تُم کب تک فضول باتوں سے محبت کرتے رہو گے اور جھوٹ کے پیچھے بھاگتے رہو گے؟ ‏(‏سِلاہ)‏  3  جان لو کہ یہوواہ اپنے وفادار بندے پر خاص مہربانی کرے گا۔‏*جب مَیں یہوواہ کو پکاروں گا تو وہ میری سنے گا۔‏  4  جب تمہیں غصہ آئے تو گُناہ نہ کرو؛‏ اپنے بستر پر لیٹ کر دل میں سوچ بچار کرو اور خاموش رہو۔ ‏(‏سِلاہ)‏  5  نیک‌نیتی سے قربانیاں پیش کرواور یہوواہ پر بھروسا رکھو۔‏  6  بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں:‏ ”‏کون ہمیں اچھے دن دِکھائے گا؟“‏ اَے یہوواہ!‏ ہم پر اپنے چہرے کا نور چمکا۔‏  7  تُو نے میرے دل کو بے‌اِنتہا خوشی سے بھر دیا ہے؛‏اِتنی خوشی اُن لوگوں کے پاس بھی نہیں جن کے پاس ڈھیروں ڈھیر اناج اور نئی مے ہے۔‏  8  مَیں لیٹ جاؤں گا اور سکون سے سو جاؤں گاکیونکہ اَے یہوواہ!‏ صرف تُو ہی مجھے محفوظ رکھتا ہے۔‏

فٹ‌ نوٹس

لفظی ترجمہ:‏ ”‏میرے لیے کُھلی جگہ بنا؛“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اَے اِنسان کے بیٹو!‏“‏
یا ”‏کو اپنے لیے الگ کرے گا۔“‏