زبور 150‏:1‏-‏6

  • ‏”‏ہر جان‌دار یاہ کی بڑائی کرے“‏

    • ہللویاہ!‏ ‏(‏1‏،‏6‏)‏

150  یاہ کی بڑائی کرو!‏* خدا کی مُقدس جگہ میں اُس کی بڑائی کرو۔‏ آسمان کے نیچے*‏ اُس کی بڑائی کرو جو اُس کی طاقت کا گواہ ہے۔‏  2  اُس کے زبردست کاموں کی وجہ سے اُس کی بڑائی کرو۔‏ اُس کی بے‌اِنتہا عظمت کی وجہ سے اُس کی بڑائی کرو۔‏  3  نرسنگا*‏ بجا کر اُس کی بڑائی کرو۔‏ تاردار ساز اور بربط*‏ بجا کر اُس کی بڑائی کرو۔‏  4  دف بجا کر اور دائرے میں ناچتے ہوئے اُس کی بڑائی کرو۔‏ تاردار ساز اور بانسری*‏ بجا کر اُس کی بڑائی کرو۔‏  5  جھانجھ کی جھنکار کے ساتھ اُس کی بڑائی کرو۔‏ جھانجھ کی گُونج کے ساتھ اُس کی بڑائی کرو۔‏  6  ہر جان‌دار یاہ کی بڑائی کرے۔‏ یاہ کی بڑائی کرو!‏*

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏
یا ”‏فضا میں“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏سینگ“‏
ایک قسم کا تاردار ساز
یا ”‏باجا“‏
یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏