زبور 15:1-5
داؤد کا نغمہ۔
15 اَے یہوواہ! کون تیرے خیمے کا مہمان بن سکتا ہے؟
کون تیرے مُقدس پہاڑ پر بس سکتا ہے؟
2 وہ شخص جو وفاداری کی راہ پر چلتا ہے،*ہمیشہ صحیح کام کرتا ہےاور اپنے دل میں سچ بولتا ہے۔
3 وہ شخص اپنی زبان سے دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں نہیں پھیلاتا،وہ اپنے پڑوسی کے ساتھ کچھ بُرا نہیں کرتااور اپنے دوستوں کو بدنام* نہیں کرتا۔
4 وہ گھٹیا لوگوں سے دُور رہتا ہےلیکن اُن لوگوں کی عزت کرتا ہے جو یہوواہ کا خوف رکھتے ہیں۔
وہ ہمیشہ اپنا وعدہ* پورا کرتا ہے پھر چاہے اُسے نقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے۔
5 وہ سُود پر قرض نہیں دیتااور بےقصور شخص کو پھنسانے کے لیے رشوت نہیں لیتا۔
جو شخص یہ سارے کام کرتا ہے، وہ کبھی ڈگمگائے گا نہیں۔*
فٹ نوٹس
^ یا ”جو بےاِلزام زندگی گزارتا ہے،“
^ یا ”شرمندہ“
^ لفظی ترجمہ: ”قسم“
^ یا ”اُسے کبھی ہلایا نہیں جائے گا۔“