اَمثال 7‏:1‏-‏27

  • خدا کے حکموں پر عمل کرو اور زندہ رہو ‏(‏1-‏5‏)‏

  • ایک نادان، بُری عورت کی باتوں میں آ جاتا ہے ‏(‏6-‏27‏)‏

    • ‏”‏جیسے بیل ذبح ہونے کے لیے جاتا ہے“‏ ‏(‏22‏)‏

7  میرے بیٹے!‏ میری باتوں پر دھیان دو۔‏میرے حکموں کو خزانے کی طرح اپنے پاس رکھو۔‏  2  میرے حکموں پر عمل کرو اور زندہ رہو؛‏اپنی آنکھ کی پُتلی کی طرح میری تعلیم*‏ کی حفاظت کرو۔‏  3  اِنہیں اپنی اُنگلیوں پر باندھ لواور اپنے دل کی تختی پر لکھ لو۔‏  4  دانش‌مندی سے کہو:‏ ”‏تُم میری بہن ہو“‏ اور سمجھ سے کہو:‏ ”‏تُم میری رشتے‌دار ہو“‏  5  تاکہ یہ بدکردار*‏ عورت سے آپ کی حفاظت کریںاور آپ کو بدچلن*‏ عورت اور اُس کی چکنی‌چپڑی*‏ باتوں سے بچائیں۔‏  6  جب مَیں نے اپنے گھر کی کھڑکی سے،‏ہاں، اپنے جھروکے سے نیچے دیکھا  7  تو وہاں مجھے کچھ نادان*‏ نوجوان نظر آئے۔‏اُن میں ایک ایسا نوجوان بھی تھا جس میں سمجھ کی کمی تھی۔‏  8  وہ اُس گلی کے موڑ سے گزرا جس میں وہ عورت رہتی تھیاور اُس کے گھر کی طرف بڑھنے لگا۔‏  9  دن ڈھل رہا تھا؛ شام ہو گئی تھی؛‏اندھیرا چھا رہا تھا اور رات ہونے والی تھی۔‏ 10  پھر مَیں نے دیکھا کہ ایک عورت اُس سے ملی؛‏اُس نے فاحشہ جیسے کپڑے*‏ پہنے ہوئے تھے اور اُس کے دل میں چالاکی بھری تھی۔‏ 11  وہ شورشرابہ کرنے والی اور سرکش تھی؛‏ اُس کے پاؤں کبھی گھر میں نہیں ٹکتے تھے۔‏ 12  ایک پَل میں وہ باہر ہوتی تھی اور اگلے پَل چوک میں؛‏وہ ہر کونے میں کسی کی تاک میں ہوتی تھی۔‏ 13  اُس نے اُس نوجوان کو پکڑ کر چُومااور بے‌حیائی سے کہنے لگی:‏ 14  ‏”‏مجھے صلح*‏ والی قربانی پیش کرنی تھی۔‏ آج مَیں نے اپنی منتیں پوری کر دی ہیں۔‏ 15  اِسی لیے مَیں تُم سے ملنے نکلی؛‏مَیں نے تمہیں ڈھونڈا اور تُم مجھے مل گئے۔‏ 16  مَیں نے اپنے بستر پر عمدہ چادریں بچھائی ہیں،‏ہاں، مصر کی رنگ‌برنگی لینن کی چادریں۔‏ 17  مَیں نے اپنے بستر پر مُر، عُود اور دارچینی چھڑکی ہے۔‏ 18  آؤ، ہم صبح تک محبت کا جام پئیںاور ایک دوسرے کے پیار میں مدہوش ہو جائیں 19  کیونکہ میرا شوہر گھر پر نہیں ہے؛‏وہ لمبے سفر پر گیا ہوا ہے۔‏ 20  وہ اپنے ساتھ پیسوں کی تھیلی لے کر گیا ہےاور پورے چاند سے پہلے نہیں لوٹے گا۔“‏ 21  اُس نے میٹھی میٹھی باتیں کر کے اُسے پُھسلا لیا؛‏ چکنی‌چپڑی باتیں کر کے اُسے بہکا لیا۔‏ 22  وہ فوراً اُس کے پیچھے چل پڑا جیسے بیل ذبح ہونے کے لیے جاتا ہے؛‏جیسے احمق کاٹھ*‏ میں سزا پانے جاتا ہے۔‏ 23  آخرکار ایک تیر اُس نوجوان کے جگر کو چھلنی کر دیتا ہے؛‏وہ ایک ایسے پرندے کی طرح تیزی سے جال کی طرف جاتا ہے جسے اِس بات کی خبر نہیں ہوتی کہ اُس کی جان بھی جا سکتی ہے۔‏ 24  میرے بیٹو!‏ میری سنو!‏میری باتوں پر دھیان دو۔‏ 25  آپ کا دل اُس کی راہوں کی طرف مائل نہ ہو؛‏ آپ بھٹک کر اُس کے راستوں پر نہ جاؤ 26  کیونکہ اُس کی وجہ سے بہت سے لوگ قتل ہوئے ہیںاور اُس نے بے‌شمار لوگوں کو مار ڈالا ہے۔‏ 27  اُس کا گھر قبر*‏ کی طرف لے جاتا ہے؛‏وہ موت کے کمروں تک پہنچاتا ہے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏میرے قانون“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏پرائی۔“‏ اَم 2:‏16 کے فٹ‌نوٹ کو دیکھیں۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏پردیسی۔“‏ اَم 2:‏16 کے فٹ‌نوٹ کو دیکھیں۔‏
یا ”‏لبھانے والی“‏
یا ”‏ناتجربہ‌کار“‏
یا ”‏فاحشہ کے کپڑے“‏
یا ”‏شراکت“‏
یا ”‏بیڑیوں“‏
عبرانی لفظ:‏ ”‏شیول۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏