مسیحیوں کے طور پر زندگی
بہنیں یہوواہ کی اَور زیادہ خدمت کیسے کر سکتی ہیں؟
بہنیں یہوواہ کی بادشاہت کے کام کو فروغ دینے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہیں۔ (زبور 68:11) وہ بہت سے لوگوں کو بائبل کورس کراتی ہیں۔ پہلکاروں میں زیادہ تعداد بہنوں کی ہے۔ ہماری ہزاروں محنتی بہنیں یا تو بیتایل میں یا پھر مشنریوں کے طور پر خدمت کر رہی ہیں۔ کئی بہنیں تعمیراتی کام یا ترجمہ کرتی ہیں۔ ہماری بہت سی بہنیں اپنے گھر والوں اور کلیسیا کے بہن بھائیوں کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ (امثا 14:1) حالانکہ بہنیں کلیسیا میں بزرگ یا خادم تو نہیں بن سکتیں لیکن وہ کلیسیا کے لیے اَور بہت کچھ کر سکتی ہیں۔ بہنو! آپ اَور کن طریقوں سے یہوواہ کی اَور زیادہ خدمت کر سکتی ہیں؟
-
اپنے اندر ایسی خوبیاں پیدا کریں جو یہوواہ خدا کو پسند ہیں۔—1-تیم 3:11؛ 1-پطر 3:3-6۔
-
کلیسیا میں ایسی بہنوں کی مدد کریں جن کے پاس زیادہ تجربہ نہیں ہے۔—طط 2:3-5۔
-
گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں اور اِس کام میں اَور زیادہ حصہ لیں۔
-
کوئی نئی زبان سیکھیں۔
-
ایسے علاقوں میں مُنادی کرنے کے لیے شفٹ ہو جائیں جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے۔
-
بیتایل میں خدمت کرنے کی درخواست دیں یا تنظیم کی عمارتوں کی تعمیر کے کام میں مدد کریں۔
-
بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول میں جانے کی درخواست ڈالیں۔
ویڈیو ”مالک کے لیے سخت محنت کرنے والی عورتیں“ کو دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:
-
اِن بہنوں کے تبصروں سے آپ کو کیسے حوصلہ ملا؟