پاک کلام سے سنہری باتیں
روحانی طور پر چوکس رہیں—جب آپ کے حالات میں تبدیلی آتی ہے
ہم میں سے کوئی بھی اپنے حالات کو بدلنے سے نہیں روک سکتا، خاص طور پر اِس آخری زمانے میں۔ (1-کُر 7:31) چاہے ہماری زندگی میں اچھی تبدیلیاں ہوں یا بُری، اِن کا اثر ہماری عبادت اور یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی پر پڑ سکتا ہے۔ لیکن ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اِن تبدیلیوں کے باوجود روحانی طور پر چوکس رہیں اور لگن سے یہوواہ کی خدمت کرتے رہیں؟ ویڈیو Staying Spiritually Grounded While Moving کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
ایک بھائی نے خاندان کے سربراہ کو کیا مشورہ دیا؟
-
متی 7:25 میں درج اصول اِس خاندان کی صورتحال پر کیسے لاگو ہوا؟
-
اِس خاندان کے ارکان نے دوسرے علاقے میں منتقل ہونے سے پہلے کیا کِیا اور اِس سے اُنہیں کیا فائدہ ہوا؟
-
اِس خاندان کے ارکان نے کیا کِیا تاکہ نئی کلیسیا میں اُن کا دل لگ جائے اور وہ فرق طریقے سے مُنادی کر سکیں؟
میری زندگی میں حال ہی میں یہ تبدیلیاں ہوئی ہیں:
مَیں اِس ویڈیو میں بتائے جانے والے اصولوں کو اپنی صورتحال پر کیسے لاگو کر سکتا ہوں؟