”ہم ہمت نہیں ہارتے“
فرض کریں کہ دو گھرانے ایک پُرانے اور ٹوٹے پھوٹے گھر میں رہ رہے ہیں۔ اِس وجہ سے ایک گھرانے کے افراد بہت پریشان ہیں۔ لیکن دوسرے گھرانے کے افراد بہت خوش ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ وہ بہت جلد ایک نئے اور خوبصورت گھر میں جانے والے ہیں۔
حالانکہ ”ساری مخلوقات اب تک تکلیف میں ہیں اور کراہ رہی ہیں“ لیکن خدا کے بندوں کے پاس ایسی اُمید ہے جو ثابتقدم رہنے میں اُن کی مدد کرتی ہے۔ (روم 8:22) ہو سکتا ہے کہ ہم کئی سالوں سے کچھ مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ مشکلات اُس ہمیشہ کی زندگی کے مقابلے میں ”تھوڑی دیر کے لیے ہیں اور سخت نہیں ہیں“ جو ہمیں نئی دُنیا میں ملے گی۔ اگر ہم اپنا دھیان خدا کی بادشاہت میں ملنے والی برکتوں پر رکھیں گے تو ہم خوش رہیں گے اور ہمت نہیں ہاریں گے۔