مسیحی زندگی اور خدمت —اِجلاس کا قاعدہ فروری 2018ء
باتچیت کے لیے تجاویز
باتچیت کے لیے سوال: پاک کلام کو پڑھنے سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ کیا بائبل سائنسی لحاظ سے درست ہے؟ کیا بائبل میں درج ہدایات آج بھی فائدہمند ہیں؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
گندم اور جنگلی پودوں کی مثال
یسوع مسیح نے اِس مثال کے ذریعے کیا واضح کِیا؟ اِس مثال میں بیج بونے والا، دُشمن اور فصل کاٹنے والے کن کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
بادشاہت کے متعلق مثالیں اور اِن کی اہمیت
یسوع مسیح نے سادہ سی مثالیں اِستعمال کر کے بڑی گہری باتیں سکھائیں۔ ہم متی 13 باب سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
ایک چھوٹے گروہ کے ذریعے بہت سے لوگوں کو خوراک ملتی ہے
یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو بہت سے لوگوں کو کھانے دینے کی ہدایت کی حالانکہ اُن کے پاس صرف پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں تھیں۔ اِس کے بعد کیا ہوا اور اِس واقعے پر غور کرنے سے ہمیں کیا پتہ چلتا ہے؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”اپنے ماں باپ کی عزت کرو“
جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے شریعت کے اِس حکم کو دُہرایا: ”اپنے ماں باپ کی عزت کرو۔“ لیکن ہمیں اِس حکم پر کب تک عمل کرتے رہنا چاہیے؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
آپ کس کی سوچ رکھتے ہیں؟
یسوع مسیح نے تین ایسے کام بتائے جنہیں کرنے سے ہم خدا کی مرضی کے مطابق چل سکتے ہیں۔ اِن کاموں میں کیا کچھ شامل ہے؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—سوالوں کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں
یسوع مسیح لوگوں کو تعلیم دیتے وقت مؤثر سوال پوچھتے تھے۔ ہم اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
خود گمراہ ہونے اور دوسروں کو گمراہ کرنے سے بچیں
یسوع مسیح نے مثالوں کے ذریعے اِس بات کو واضح کِیا کہ کسی کو گمراہ کرنا یا خود گمراہ ہو جانا کتنا سنگین معاملہ ہے۔ ہماری زندگی میں کون سی ایسی چیزیں ہو سکتی ہیں جن کی وجہ سے ہم گمراہ ہو سکتے ہیں؟