پاک کلام سے سنہری باتیں : آستر 1-5
آستر نے اپنی قوم کی خاطر بہادری سے کام لیا
آستر نے اپنی قوم کو بچانے کے لیے مضبوط ایمان اور دلیری ظاہر کی
-
بادشاہ کے حضور بِنبلائے جانے والے شخص کو موت کی سزا دی جا سکتی تھی۔ آستر کو 30 دن سے بادشاہ کے حضور نہیں بلایا گیا تھا۔
-
بادشاہ اخسویرس بہت غصے والے تھے۔ ایک بار اُنہوں نے ایک آدمی کے دو ٹکڑے کروا دیے تاکہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو۔ اُنہوں نے ملکہ وشتی کو بھی اُن کے عہدے سے ہٹا دیا کیونکہ اُنہوں نے بادشاہ کا حکم نہیں مانا تھا۔
-
آستر نے اپنے بارے میں بادشاہ کو یہ بتانا تھا کہ وہ یہودی قوم سے ہیں۔ اُنہوں نے بادشاہ کو یہ بھی یقین دِلانا تھا کہ اُن کے بھروسےمند مشیر نے اُنہیں دھوکا دیا ہے۔