مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ یہوواہ کے لیے اپنا وقت اور توانائی دے سکتے ہیں؟
ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یسعیاہ نبی کی پیشگوئی کے مطابق یہوواہ کی تنظیم کا زمینی حصہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ (یسع 54:2) اِس لیے ہمیں نئی عبادتگاہیں، اِجتماع کے ہال اور برانچیں بنانے کی ضرورت ہے۔ اِن عمارتوں کو بنانے کے بعد اِن کی دیکھبھال اور مرمت کرنی ہوتی ہے۔ اِس وجہ سے ہمارے پاس یہوواہ کو اپنا وقت اور توانائی دینے کے کون سے موقعے ہیں؟
-
جب ہمارے گروپ کی باری ہوتی ہے کہ وہ عبادتگاہ کو صاف کرے تو ہم اِس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
-
ہم عبادتگاہ کی دیکھبھال کرنے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کر سکتے ہیں۔
-
ہم فارم ”لوکل ڈیزائن/کنسٹرکشن میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کیلئے درخواست“ (50-DC) پُر کر سکتے ہیں تاکہ ہم کبھی کبھار اپنے گھر کے قریب تنظیم کی کسی عمارت کی تعمیر یا مرمت کے کام میں حصہ لے سکیں۔
-
ہم ”رضاکارانہ خدمت کرنے کے لیے درخواست“ (19-A) پُر کر سکتے ہیں تاکہ ہم اپنی برانچ کے بیتایل یا کسی اَور برانچ کے بیتایل میں ایک ہفتے یا اِس سے زیادہ کے لیے خدمت کر سکیں۔
ویڈیو ”ہیڈ کوارٹرر چ اِک نویں حصے دا اِضافہ—حصہ“ کو پنجابی (شاہ مکھی) میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
سن 2014ء کے بعد سے ویڈیوز کا اِستعمال تیزی سے کیسے بڑھا ہے؟
-
عبادت کے لیے ویڈیوز کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کون سا منصوبہ بنایا گیا ہے اور یہ کب شروع اور کب مکمل ہوگا؟
-
بہن بھائی اِس منصوبے میں رضاکاروں کے طور پر مدد کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
-
اگر ہم ریماپو کے منصوبے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں فارم (50-DC) کیوں پُر کرنا چاہیے اور اپنے گھر کے قریب تنظیم کے کسی تعمیراتی کام میں حصہ کیوں لینا چاہیے؟
-
اِس بات کا کیا ثبوت ہے کہ یہوواہ اِس منصوبے کو چلا رہا ہے؟
-
اگر ہم ذاتی طور پر اِس تعمیراتی منصوبے میں حصہ نہیں لے سکتے تو ہم اَور کس طرح سے اِس منصوبے کی حمایت کر سکتے ہیں؟