”تُم مَلکیصدق جیسے کاہن ہو اور ہمیشہ رہو گے“
یسوع مسیح کس لحاظ سے مَلکیصدق جیسے ہیں؟
-
7:1—وہ بادشاہ اور کاہن ہیں۔
-
7:3، 22-25—نہ اُنہیں کسی کی جگہ مقرر کِیا گیا اور نہ اُن کی جگہ کوئی اَور مقرر ہوا۔
-
7:5، 6، 14-17—وہ کسی خاص قبیلے سے تعلق کی بِنا پر نہیں بلکہ یہوواہ کی طرف سے کاہن مقرر ہوئے۔
کاہن کے طور پر مسیح کا عہدہ ہارون کی نسل سے آنے والے کاہنوں کے عہدے سے افضل کیسے ہے؟ (آئیٹی-1 ص. 1113 پ. 4، 5)