مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ خشک‌سالی میں کیا کریں گے؟‏

آپ خشک‌سالی میں کیا کریں گے؟‏

ایمان اور بھروسے کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔‏ مثال کے طور پر یہوواہ پر مضبوط ایمان کی وجہ سے ہم یہ بھروسا رکھ پاتے ہیں کہ وہ ہماری حفاظت کرے گا اور ہمارا خیال رکھے گا۔‏ (‏زبور 23:‏1،‏ 4؛‏ 78:‏22‏)‏ جوں جوں اِس دُنیا کا خاتمہ نزدیک آ رہا ہے،‏ شیطان ہم پر اَور زیادہ حملے کرے گا۔‏ (‏مکا 12:‏12‏)‏ اِن حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مدد کہاں سے مل سکتی ہے؟‏

ویڈیو ‏”‏آپ خشک‌سالی میں کیا کریں گے؟‏‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  1. ہم کس لحاظ سے اُس ”‏درخت“‏ کی طرح ہیں جس کا ذکر یرمیاہ 17:‏8 میں کِیا گیا ہے؟‏

  2. ایک خاص قسم کی ”‏گرمی“‏ یا مشکل کون سی ہے؟‏

  3. گرمی کا ’‏درختوں‘‏ یعنی خدا کے بندوں پر کیا اثر ہوتا ہے اور اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

  4. شیطان کس چیز کو توڑنا چاہتا ہے؟‏

  5. ہم کس لحاظ سے اُن مسافروں کی طرح ہیں جو جہاز کے جھٹکوں سے خوف‌زدہ نہیں ہوتے؟‏

  6. ہمیں وفادار اور سمجھ‌دار غلام پر بھروسا کیوں کرتے رہنا چاہیے اور ہمارے بھروسے کا اِمتحان کیسے لیا جائے گا؟‏

  7. ہمیں تب بھی بائبل کے اصولوں پر بھروسا کیوں کرتے رہنا چاہیے جب لوگ ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں؟‏