10-16 ستمبر
یوحنا 3، 4
گیت 18 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”یسوع مسیح نے ایک سامری عورت کو گواہی دی“: (10 منٹ)
یوح 4:6، 7—حالانکہ یسوع مسیح تھکے ہوئے تھے لیکن پھر بھی اُنہوں نے سامری عورت سے بات کرنے میں پہل کی۔ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں یوحنا 4:6 پر اِضافی معلومات میں ”یسوع . . . تھکے ہارے“)
یوح 4:21-24—یسوع مسیح نے عام سے موضوع پر بات شروع کی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ مسیح کے بارے میں جان پائے۔
یوح 4:39-41—یسوع مسیح کی کوشش کی وجہ سے بہت سے سامری اُن پر ایمان لے آئے۔
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
یوح 3:29—اِس آیت میں درج بات کا کیا مطلب ہے؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں یوحنا 3:29 پر اِضافی معلومات میں ”دُلہے کا دوست“)
یوح 4:10—سامری عورت نے اِصطلاح ”زندگی کا پانی“ سے کیا سمجھا ہوگا لیکن یسوع مسیح اِس اِصطلاح سے دراصل کس کی طرف اِشارہ کر رہے تھے؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں یوحنا 4:10 پر اِضافی معلومات میں ”زندگی کا پانی“)
آپ نے یوحنا 3 اور 4 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) یوح 4:1-15
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات: (2 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کو اِستعمال کریں۔
پہلی واپسی ملاقات کی ویڈیو: (5 منٹ) ویڈیو چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں۔
تقریر: (6 منٹ یا اِس سے کم) ڈبلیوپی16.2 ص. 9 پ. 1-4—موضوع: یوحنا 4:23 کی وضاحت۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—باتچیت شروع کریں تاکہ گواہی دے سکیں“: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ آخر میں سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ ہفتے کے دوران کم سے کم ایک شخص کے ساتھ باتچیت شروع کرنے کی کوشش کریں۔ اگلے ہفتے اِجلاس میں مبشروں کے پاس موقع ہوگا کہ وہ اِس بارے میں اپنے تجربے بتا سکیں۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) اہم پیغام، باب 2
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 12 اور دُعا