پاک کلام سے سنہری باتیں : زبور 119
’یہوواہ کی شریعت پر عمل کریں‘
یہوواہ کی شریعت یعنی حکموں پر عمل کرنے کا مطلب ہے کہ ہم خوشی سے اُس کی رہنمائی کو قبول کریں۔ بائبل میں بہت سے ایسے لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہوں نے زبورنویس کی طرح یہوواہ کی شریعت پر عمل کِیا اور اُس پر بھروسا کِیا۔
حقیقی خوشی یہوواہ کی شریعت پر عمل کرنے سے ملتی ہے
یشوع نے یہوواہ کی رہنمائی پر پورا بھروسا ظاہر کِیا۔ وہ جانتے تھے کہ اگر وہ خوشی اور کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اُنہیں پورے دل سے یہوواہ خدا پر بھروسا رکھنا ہوگا۔
خدا کے کلام کے ذریعے ہمیں زندگی کی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ ملتا ہے
یرمیاہ نے مشکلات کے دوران دلیری ظاہر کی اور یہوواہ خدا پر بھروسا رکھا۔ اُنہوں نے اپنی زندگی کو سادہ رکھا اور اپنی ذمےداری کو پورا کرنے میں لگے رہے۔
خدا کے کلام کا صحیح علم حاصل کرنے سے ہمیں اِعتماد سے خدا کا پیغام سنانے کی ترغیب ملتی ہے
پولُس رسول کسی بھی شخص کو خدا کا پیغام سنانے سے نہیں ڈرتے تھے۔ جب اُنہوں نے حاکم فیلکس کے سامنے دلیری سے گواہی دی تب بھی اُنہیں یہوواہ خدا کی مدد پر پورا بھروسا تھا۔
مَیں کن جگہوں پر زیادہ دلیری سے لوگوں کو خدا کا پیغام سنا سکتا ہوں؟
-
سکول میں
-
کام پر
-
گھر میں
-
کسی اَور جگہ پر