مسیحیوں کے طور پر زندگی
آپ یہوواہ خدا کے وعدوں پر کتنا مضبوط ایمان رکھتے ہیں؟
خدا کے بندے یشوع اور سلیمان نے اِس بات کی تصدیق کی کہ یہوواہ خدا نے اپنے ہر وعدے کو پورا کِیا۔ (یشو 23:14؛ 1-سلا 8:56) اِن دونوں کی گواہی سے وہ بنیاد اَور مضبوط ہو جاتی ہے جس پر ہم اپنے ایمان کی عمارت کھڑی کر سکتے ہیں۔—2-کُر 13:1؛ طط 1:2۔
یہوواہ خدا نے یشوع کے زمانے میں اپنے وعدوں کو کیسے پورا کِیا؟ اپنے گھر والوں کے ساتھ ویڈیو Not One Word Has Failed کو دیکھیں۔ اِس کے بعد اِن سوالوں پر غور کریں: (1) آپ راحب کی طرح ایمان کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ (عبر 11:31؛ یعقو 2:24-26) (2) عکن کی مثال سے یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ جان بُوجھ کر خدا کی نافرمانی کرنے کے بُرے نتائج نکلتے ہیں؟ (3) حالانکہ جبعونی جنگجو تھے لیکن پھر بھی اُنہوں نے یشوع کو دھوکا دے کر بنیاِسرائیل سے صلح کیوں کی؟ (4) جب پانچ اموری بادشاہوں نے اِسرائیلیوں کو دھمکایا تو یہوواہ خدا کا وعدہ سچا کیسے ثابت ہوا؟ (یشو 10:5-14) (5) خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے وقت آپ نے اُس کی مدد کیسے محسوس کی ہے؟—متی 6:33۔
جب ہم اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ یہوواہ خدا نے ماضی میں ہمارے لیے کیا کِیا، اب کیا کر رہا ہے اور آئندہ کیا کرے گا تو اُس کے وعدوں پر ہمارا ایمان اَور مضبوط ہو جاتا ہے۔—روم 8:31، 32۔