مسیحیوں کے طور پر زندگی
خدا کی تخلیق ہمیں دلیری کے حوالے سے کیا سکھاتی ہے؟
یہوواہ خدا اپنے وفادار بندوں کی مثالوں کے ذریعے ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اُس جیسی خوبیاں کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ ہمیں اپنی بنائی ہوئی چیزوں سے بھی بہت سی اہم باتیں سکھاتا ہے۔ (ایوب 12:7، 8) ہم شیر، گھوڑے، نیولے، شکرخورے اور ہاتھی سے دلیری کے حوالے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
ویڈیو ”خدا کی تخلیق سے دلیری سیکھیں“کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
شیرنیاں دلیری سے اپنے بچوں کی حفاظت کیسے کرتی ہیں؟
-
گھوڑوں کو جنگ میں دلیری سے لڑنے کی تربیت کیسے دی جاتی ہے؟
-
نیولا ایک زہریلے سانپ سے خوفزدہ کیوں نہیں ہوتا؟
-
شکرخورے دلیری کیسے ظاہر کرتے ہیں؟
-
ہاتھی دلیری سے اپنے جھنڈ کے دوسرے ہاتھیوں کی حفاظت کیسے کرتے ہیں؟
-
آپ اِن جانوروں سے دلیری کے حوالے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟