رحمدل سامری کی مثال
یسوع مسیح نے یہ مثال اُس وقت دی جب ایک شخص نے اُن سے یہ سوال پوچھا: ”میرا پڑوسی ہے کون؟“ (لُو 10:25-29) وہ جانتے تھے کہ مسیحی کلیسیا میں سامریوں اور غیریہودیوں سمیت ”ہر طرح کے“ لوگ شامل ہوں گے۔ (یوح 12:32) یسوع مسیح نے اِس مثال کے ذریعے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ اُنہیں دوسروں کے لیے محبت ظاہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، چاہے وہ فرق فرق پسمنظر سے ہی تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں۔
خود سے پوچھیں:
-
”مَیں اُن بہن بھائیوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہوں جو کسی فرق ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں؟“
-
”کیا مَیں اپنا زیادہتر وقت اُن بہن بھائیوں کے ساتھ گزارتا ہوں جن کی پسند اور ناپسند میرے جیسی ہے؟“
-
”کیا مَیں اُن بہن بھائیوں کو جاننے سے اپنے دل میں زیادہ جگہ بنا سکتا ہوں جو کسی فرق پسمنظر سے تعلق رکھتے ہیں؟“ (2-کُر 6:13)
مَیں کس کو . . .
-
اپنے ساتھ مُنادی پر لے جانا چاہتا ہوں؟
-
اپنے گھر کھانے پر بلانا چاہتا ہوں؟
-
اپنی اگلی خاندانی عبادت پر بلانا چاہتا ہوں؟