مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے یہوواہ کی تعریف کریں

پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے یہوواہ کی تعریف کریں

بنی‌اِسرائیل کے پاس یہوواہ کی تعریف کرنے کی بہت بڑی بڑی وجوہات تھیں۔‏ یہوواہ اُنہیں مصر سے نکال لایا تھا اور اُس نے اُنہیں فرعون کی فوج سے بچایا تھا۔‏ (‏خر 15:‏1،‏ 2‏)‏ یہوواہ آج بھی اپنے بندوں کے لیے بڑے بڑے کام کر رہا ہے۔‏ ہم اِن کاموں کے لیے اُس کا شکریہ کیسے ادا کر سکتے ہیں؟‏—‏زبور 116:‏12‏۔‏

اِس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم مددگار پہل‌کار یا پہل‌کار کے طور پر خدمت کریں۔‏ آپ یہوواہ سے دُعا کر سکتے ہیں کہ وہ آپ میں پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کی خواہش اور طاقت پیدا کرے۔‏ (‏فل 2:‏13‏)‏ بہت سے بہن بھائی پہلے مدد گار پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنا شروع کرتے ہیں۔‏ آپ مارچ اور اپریل کے مہینوں اور اُس مہینے میں جب حلقے کا نگہبان آپ کی کلیسیا کا دورہ کرتا ہے،‏ 30 یا 50 گھنٹے مُنادی کر سکتے ہیں۔‏ جب آپ دیکھیں گے کہ مدد گار پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے آپ کو کتنی خوشی ملی ہے تو شاید آپ پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں۔‏ کچھ ایسے بہن بھائی بھی پہل‌کار کے طور پر خدمت کر رہے ہیں جو ملازمت کرتے ہیں یا جن کی صحت اِتنی اچھی نہیں ہے۔‏ (‏قاعدہ16.‏07 ص.‏ 8‏)‏ ہم یہوواہ کی جتنی بھی تعریف کر سکتے ہیں،‏ ہمیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ اِس کا حق‌دار ہے۔‏—‏1-‏توا 16:‏25‏۔‏

ویڈیو ‏”‏منگولیا توں تِن بھیناں“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • تینوں بہنوں کو کن مشکلوں کا سامنا تھا اور اُنہوں نے اِن مشکلوں کا حل کیسے نکالا تاکہ وہ پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکیں؟‏

  • اُنہیں کون سی برکتیں ملی ہیں؟‏

  • پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کی وجہ سے اُنہیں اَور کس کس طرح سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے موقعے ملے ہیں؟‏

  • اُن کی مثال کا دوسروں پر کیا اثر ہوا ہے؟‏