مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

یہوواہ کے سب بندے اُس کی خدمت میں ایسے اچھے کام کر سکتے ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‏ جس طرح محبت کرنے والے والدین اپنے بچوں کے اچھے کاموں کو کبھی نہیں بھولتے اُسی طرح یہوواہ بھی اُس محنت اور محبت کو کبھی نہیں بھولتا جو ہم اُس کے نام کے لیے ظاہر کرتے ہیں۔‏ (‏متی 6:‏20؛‏ عبر 6:‏10‏)‏ یہ سچ ہے کہ ہم سب کی صلاحیتیں اور حالات فرق فرق ہوتے ہیں۔‏ لیکن پھر بھی ہم دل‌وجان سے یہوواہ کی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔‏ (‏گل 6:‏4؛‏ کُل 3:‏23‏)‏ کئی سالوں سے ہزاروں بہن بھائی بیت‌ایل میں خدمت کرتے آ رہے ہیں۔‏ کیا آپ بھی بیت‌ایل میں خدمت کر سکتے ہیں؟‏ اگر آپ کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے تو کیا آپ بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے دوسرے بہن بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں؟‏ یا اپنی خدمت کو جاری رکھنے میں بیت‌ایل کے کسی رُکن کی مدد کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو ‏”‏آپ بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بیت‌ایل میں خدمت کرنے کی سب سے اہم وجہ کیا ہونی چاہیے؟‏

  • کچھ بہن بھائیوں کو بیت‌ایل میں خدمت کرنے سے کون سی برکتیں ملی ہیں؟‏

  • بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے کن شرائط پر پورا اُترنا لازمی ہے؟‏

  • آپ بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے کون سے فارم پُر کر سکتے ہیں؟‏