مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

ایسی خوبیاں پیدا کریں جو خدا کو پسند ہیں—‏ایمان

ایسی خوبیاں پیدا کریں جو خدا کو پسند ہیں—‏ایمان

یہ خوبی پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏

  • ایمان خدا کو خوش کرنے کے لیے لازمی ہے۔‏—‏عبر 11:‏6‏۔‏

  • خدا کے وعدوں پر ایمان رکھنے سے ہم ثابت‌قدمی سے مشکلات کا سامنا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔‏—‏1-‏پطر 1:‏6،‏ 7‏۔‏

  • ایمان کی کمی کی وجہ سے ایک شخص غلط کام کرنے کے خطرے میں پڑ سکتا ہے۔‏—‏عبر 3:‏12،‏ 13‏۔‏

ہم یہ خوبی کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

مَیں اپنے اور اپنے گھر والوں کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟‏

ویڈیو ‏”‏وفاداری کے رشتے کو مضبوط کرنے والے کام—‏ایمان رکھیں“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ‏”‏بےریا ایمان“‏ کیا ہے؟‏ (‏1-‏تیم 1:‏5‏)‏

  • مضبوط ایمان پیدا کرنے کے لیے ہمیں کن چیزوں سے دُور رہنا چاہیے؟‏

  • بڑی مصیبت کے دوران ایمان رکھنا کیوں ضروری ہوگا؟‏ (‏عبر 10:‏39‏)‏