حِزقیایل 32-34
ایک پہرےدار کی ذمےداری
پُرانے زمانے میں پہرےدار شہر کی اُونچی دیواروں اور میناروں پر کھڑے ہو کر پہرا دیتے تھے تاکہ وہ لوگوں کو خطرے سے آگاہ کر سکیں۔ یہوواہ خدا نے حِزقیایل نبی کو مجازی معنوں میں ”بنیاِسرائیل کا نگہبان“ یعنی پہرےدار مقرر کِیا۔
-
33:7
حِزقیایل نبی نے بنیاِسرائیل کو آگاہ کِیا کہ اگر وہ اپنی بُری روِش سے باز نہیں آئیں گے تو وہ ہلاک ہو جائیں گے۔
ہم یہوواہ خدا کی طرف سے کون سا پیغام سنا رہے ہیں؟
-
33:9، 14-16
لوگوں کو آگاہ کرنے سے حِزقیایل نبی نے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی بچائی۔
ہمیں کس بات سے یہ ترغیب ملتی ہے کہ ہم لوگوں کو وہ اہم پیغام سنائیں جسے سنانے کی ذمےداری یہوواہ خدا نے ہمیں دی ہے؟