رازداری کی سیٹنگز

ہم کوکیز اور اِس جیسی ٹیکنالوجیز اِستعمال کرتے ہیں تاکہ آپ اِس ویب‌سائٹ کو آسانی سے اِستعمال کر سکیں۔ کچھ کوکیز ضروری ہیں تاکہ ہماری ویب‌سائٹ صحیح طرح سے کام کرے اِس لیے اِنہیں مسترد نہیں کِیا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ ایسے کوکیز کو قبول یا مسترد کر سکتے ہیں جنہیں ہم صرف آپ کی سہولت کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔ اِن معلومات کو کبھی بیچا نہیں جائے گا اور اِنہیں اِشتہاربازی کے لیے اِستعمال نہیں کِیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے اِس لنک کو دیکھیں:‏ کوکیز اور اِس جیسی ٹیکنالوجیز کے اِستعمال کے سلسلے میں عالم گیر پالیسی۔ سیٹنگز کو اپنی ترجیحات کے مطابق ترتیب دینے کے لیے اِس لنک پر جائیں:‏ رازداری کی سیٹنگز۔

مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | یرمیاہ 25-‏28

یرمیاہ نبی کی طرح دلیر بنیں

یرمیاہ نبی کی طرح دلیر بنیں
یرمیاہ نبی یروشلیم کی تباہی کی پیش‌گوئی کر رہے ہیں۔‏

یرمیاہ نبی نے یہ پیغام سنایا کہ یروشلیم سیلا کی طرح تباہ‌وبرباد ہو جائے گا

26:‏6

  • عہد کے صندوق کو ایک زمانے میں سیلا میں رکھا گیا تھا۔‏ یہ صندوق یہوواہ خدا کی موجودگی کی طرف اِشارہ کرتا تھا۔‏

  • یہوواہ خدا نے فلستیوں کو عہد کا صندوق اپنے ساتھ لے جانے دیا اور اِسے پھر کبھی سیلا میں واپس نہیں لایا گیا۔‏

کاہنوں،‏ نبیوں اور دوسرے لوگوں نے یرمیاہ نبی کو پکڑا ہوا ہے۔‏

کاہنوں،‏ نبیوں اور دوسرے لوگوں نے یرمیاہ نبی کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی

26:‏8،‏ 9،‏ 12،‏ 13

  • لوگوں نے یرمیاہ نبی کو پکڑ لیا کیونکہ وہ یروشلیم اور ہیکل کی تباہی کی پیش‌گوئی کر رہے تھے۔‏

  • یرمیاہ نبی خدا کا پیغام سناتے رہے اور اُنہوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش نہیں کی۔‏

یرمیاہ نبی

یہوواہ خدا نے یرمیاہ نبی کی حفاظت کی

26:‏16،‏ 24

  • یرمیاہ نبی نے دلیری سے کام لیا اِس لیے یہوواہ خدا نے اُن کا ساتھ نہیں چھوڑا۔‏

  • یہوواہ خدا نے اخیقام کو یرمیاہ نبی کی حفاظت کرنے کی ترغیب دی۔‏

یہوواہ خدا نے یرمیاہ نبی کی مدد کی اور اُن کا حوصلہ بڑھایا اِس لیے وہ 40 سال تک لوگوں کو ایک ایسا پیغام سنانے کے قابل ہوئے جسے لوگ سننا نہیں چاہتے تھے۔‏