ایک نہایت اہم پیشینگوئی
ایک نہایت اہم پیشینگوئی
”بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہوگا۔“ —متی ۲۴:۱۴۔
مسیحی عالم پاک کلام کی اِس آیت کو بہت اہم خیال کرتے ہیں۔ لیکن آپ شاید سوچیں کہ یہ آیت اِتنی اہم کیوں ہے؟ اِس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ اِس آیت میں ایک ایسے کام کا ذکر ہوا ہے جو ساری دُنیا میں کِیا جائے گا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اِس آیت کے مطابق مسیحیوں کی ذمہداری ہے کہ وہ اِس کام کو کریں۔ یہ کونسا کام ہے؟ یہ کام بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی ہے۔ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ یہ کام دُنیا کے ’خاتمے‘ سے پہلے کِیا جائے گا۔
آجکل یہ پیشینگوئی پوری ہو رہی ہے۔ بادشاہت کی خوشخبری آپ کے لئے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اِس کے ذریعے آپ کو ایک دعوت اور ایک آگاہی دی جا رہی ہے۔ اِس خوشخبری کے ذریعے سب انسانوں کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے کہ آیا وہ خدا کی بادشاہت کی حمایت کریں گے یا نہیں۔ اِس سلسلے میں ہم جو بھی فیصلہ کریں گے اُس کا ہماری زندگی پر گہرا اثر پڑے گا۔
آئیں، دیکھیں کہ یسوع مسیح نے متی ۲۴:۱۴ میں درج بات کیوں کہی تھی۔ یسوع مسیح اکثر خدا کی بادشاہت کے بارے میں بات کرتے تھے۔ ایک موقعے پر یسوع مسیح کے شاگردوں نے آکر اُن سے مستقبل میں ہونے والے واقعات کے بارے میں پوچھا۔ وہ جاننا چاہتے تھے کہ خدا کی بادشاہت کب قائم ہوگی اور اِس ’دُنیا کا آخر‘ کب ہو گا۔—متی ۲۴:۳۔
شاگردوں کے سوال کے جواب میں یسوع مسیح نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب بہت زیادہ جنگیں ہوں گی، کال پڑیں گے، زلزلے آئیں گے اور وبائیں پھیلیں گی۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جُرم بہت بڑھ جائے گا، مذہبی رہنما لوگوں کو جھوٹی تعلیم کے ذریعے گمراہ کریں گے اور خدا کے سچے خادموں کو ستایا جائے گا۔ یہ تو خوشخبری نہیں تھی۔—متی ۲۴:۴-۱۳؛ لوقا ۲۱:۱۱۔
لیکن پھر یسوع مسیح نے ایک خوشخبری کا ذکر کِیا جیسا کہ شروع میں دی گئی آیت سے ظاہر ہوتا ہے۔ صدیوں سے لوگوں نے اِس آیت پر سوچبچار کی ہے اور اِس سے اُمید حاصل کی ہے۔ یسوع مسیح نے اِس آیت میں جو بات کہی، آج لوگ اُس کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں مگر اُس کے معنی کے متعلق مختلف نظریات رکھتے ہیں۔ آئیں، دیکھیں کہ پاک صحیفوں کی روشنی میں اِس آیت کے کیا معنی ہیں۔ اِس سلسلے میں ہم اِن سوالات پر غور کریں گے: خوشخبری کیا ہے؟ خدا کی بادشاہت کیا ہے؟ یسوع مسیح کی یہ پیشینگوئی کب اور کن لوگوں کے ذریعے پوری ہونی تھی؟ کس کا خاتمہ ہوگا؟
[صفحہ ۲، ۳ پر تصویر]
متی ۲۴:۱۴ کو نمایاں کِیا گیا ہے۔
چار اناجیل پر مشتمل واشنگٹن مسودے کی نقل۔ اِس میں[تصویر کا حوالہ]
From the book Facsimile of the
Washington Manuscript of the Four
1912 Gospels in the Freer Collection