تاریخ کا اہمترین موقع
تاریخ کا اہمترین موقع
یہ موقع یسوع مسیح کی موت کا تھا۔ یہ اسقدر اہم کیوں تھا؟ اس کی کئی وجوہات ہیں۔
یسوع نے موت تک وفادار رہنے سے ثابت کر دیا کہ انسان خدا کیلئے راستی برقرار رکھ سکتا ہے۔
مسیح کی موت نے بعض لوگوں کو آسمان پر اُس کیساتھ ساتھی حکمران بننے کا موقع عطا کِیا۔ اس نے بہتیرے لوگوں کیلئے فردوسی زمین پر ہمیشہ کی زندگی سے مستفید ہونے کی راہ بھی کھول دی۔
یسوع نے اپنی موت کی شام بےخمیری روٹی اور سُرخ مے کو اپنی جان کی پُرمحبت قربانی کی علامات کے طور پر استعمال کِیا۔ نیز اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا: ”میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“ (لوقا ۲۲:۱۹) کیا آپ اس اہم موقع کو یاد رکھینگے؟
یہوواہ کے گواہ آپ کو اپنے ساتھ یسوع کی موت کی یادگار منانے کی پُرتپاک دعوت دیتے ہیں۔ اس سال یہ یادگار جمعرات، مارچ ۲۸ کو غروبِآفتاب کے بعد منائی جائے گی۔ آپ اس موقع پر اپنے گھر کے قریبی کنگڈم ہال میں حاضر ہو سکتے ہیں۔ براہِمہربانی صحیح وقت اور جگہ کی بابت جاننے کے لئے مقامی طور پر یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔